Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 14, 2019

باٸیک و میجک کی ٹکر۔۔۔باٸیک پر سوار ایک خاتون کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔صداٸے وقت/14اکتوبر 2019
=============================
میر گنج تھانہ حلقہ کے جنگھئی بازار کے قریب میجک اور موٹرسائیکل کی آمنے سامنے ہوئے تصادم میں موٹرسائیکل سوار ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر زخمیوں کو علاج کیلئے الہ آباد میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق الہ آباد ضلع کے سرائے ممریج تھانہ حلقہ کے تحت رستی پور گاؤں رہائشی مونو22اپنی والدہ کلاوتی50اور بڑی والدہ ساوتری 53اہلیہ سنت رام کو لیکر جنگئی کسی رشتہ دار کے یہاں جا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی موٹرسائیکل سوار مقامی بازار کے قریب پہنچا تھا سامنے سے آرہی تیز رفطار میجک سے آمنے سامنے تصادم ہو گئی جس کے سبب میں موٹرسائیکل پر سوار ساوتری دیوی55کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاد یتے ہوئے زخمیوں کو کھڈے سے باہر نکالا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمیوں کو علاج کیلئے سرحدی ضلع الہ آباد میں داخل کرایا۔