Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 14, 2019

ایک سال سے فرار ملزم پولیس کی گرفت میں۔۔۔مختلف تھانوں میں درج تھے کٸی مقدمات۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔14 اکتوبر 2019.
=============================
لائن بازار تھانہ پولیس نے پیر کے روز گزشتہ سال سے مفرور انعامی بدمعاش کو شہر کے پیلی کوٹھی کے قریب سے نشیلی پاؤڈر کے ساتھ گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس کے مطابق بدمعاش پر ظفرآباد اور مقامی تھانے میں ایک درجن جرائم مقدمے درج ہیں۔
سی او سٹی سشیل سنگھ نے بتایا کہ لائن بازار تھانہ حلقہ کے شیخ پور محلہ رہائشی راکیش نشاد ولد رام دھاری نشاد نشیلی پاؤڈر کی اسمگلنگ کرنے کے ساتھ جرائم پیشے میں ملوث رہتا ہے۔ملزم کے خلاف مقامی اور ظفرآباد تھانے میں کل ایک درجن مقدمہ درج ہے اوراس پر 25ہزار روپیہ کا انعام کا اعلان ہے۔

گزشتہ ایک سال سے پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی کہ پیر کی صبح مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ مفرور انعامی بدمعاش نشیلی پاؤڈر کی سپلائی کرنے شہر کی طرف آرہا ہے۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے مذکورہ گاؤں کے قریب سے محاصرہ کر اسے گرفتار کر لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے اس کے پاس سے 20پیکٹ نشیلی پاؤڈر برآمد کیا۔پولیس نے بدمعاش کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔