Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 14, 2019

این ایس یو آٸی کی ممبرشپ کی مہم کا آغاز۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔صداٸے وقت/14اکتبو 2019.
=============================
کانگریس پارٹی کی طلباء سیل این ایس یو آئی ضلع یونٹ کی جانب سے شہر کے ٹی ڈی کالج کے گیٹ پر پیر کے روز سے ممبرشپ پروگرام کا افتتاح کیاگیا۔ این ایس یو آئی کے ضلع صدرشکھر دویدی کی قیادت میں پہلے ہی روز746 طالب علموں نے رکنیت حاصل کی۔
ممبرشپ کیمپ کا افتتاح یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیویر سنگھ نے کرتے ہوئے کہا کہ آج طلباء، نوجوان، دلت، پسماندہ اقلیت اور خواتینوں کو موجودہ حکومت نے جھوٹے وعدے کرکے دھوکہ دیا، روزگار کے نام پر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا، بدعنوانی عروج پر ہے اور کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہے۔ وزراء سے لیکر سرکاری ملامین ہر کوئی بدعنوانی میں ملوث ہے۔حق کیلئے نوجوان آواز اٹھاتا ہے تو اسے لاٹھیوں کے دم پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے یا اس پرمقدمہ قائم کر دیا جاتا ہے جس سے وہ ہمیشہ پریشان رہے۔انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ جس طرح سے کانگریس کی طلباء یونٹ این ایس یو آئی عوامی مفادات کے معاملے پر آواز بلند کررہی ہے یقینی طور پر طالب علم اور نوجوان 2022 کے انتخابات میں اس حکومت کو بے دخل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔این ایس یو آئی صدرشکھر دویدی نے تمام ممبروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ضلع سے ایوان تک طلباء کے حق کے لئے لڑی جانے والی جدوجہد کانگریس پارٹی اور این ایس یو آئی کرے گی۔اس موقع پر گورو سنگھ سنی، نیرج رائے، امن اگرہری،نیرج اپادھیائے،وشال پانڈے،نتن شکلا،وکرم تیواری، لکی پانڈے، محمد ساجد، وویک یادو،رشی کیش سنگھ،دلیپ گیری،روہت جیسوال، سرجن سنگھ، راجو گپتا،وشال سیٹھ سمیت درجنوں کارکنوں موجود رہے۔