Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

جماعت اسلامی ہند دہلی حلقہ کے ذریعہ دہلی کے مختلف علاقوں میں ووٹرس ویریفکیشن کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی 3 اکتوبر(پریس نوٹ)۔
=============================
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ یکم ستمبر سے ووٹر لسٹ کا از سر نو تصدیق(Varification)، نئے ناموں کا اندراج اور ووٹٹر لسٹ میں دیگر تبدیلی کی مہم چل رہی ہے۔ اس مہم میں جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی بھی مختلف علاقوں میں عوام کی مدد اور رہنمائی میں سرگرم ہے۔ اس کام کے لئے مساجد اور عوامی خطابات کے ذریعہ لوگوں کو باخبر کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی دہلی کے مختلف علاقوں میں ووٹر ووں کی مدد کے لئے کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ یہ کام جماعت اسلامی حلقہ دہلی کی شعبہ خدمت خلق کے والنٹیرس اور ارکان کارکنان کے ذریعہ ذریعہ مختلف علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ 

اس سلسلے میں جناب عبد الوحید صاحب، امیر حلقہ جماعت اسلامی دہلی پردیش، نے اپنے پریس بیان میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا اور اپنے گھروں کے دیگر افراد کے ناموں کی تصدیق (Varification)ووٹر لسٹ میں جلد سے جلد کرا لیں تاکہ آنے والے دنوں میں لوگوں کو پریشانی نہ ہوں۔حکومت جس طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور آسام میں این آر سی کے مسئلے پر جس طرح سے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے اور اب پہلی بار ووٹر ویریفیکیشن کی کوششیں کی جا رہی ہیں اس سے عام عوام بہت پریشان ہیں۔ الیکشن کمیشن اندراج کی تاریخ میں توسیع کرے ساتھ ہی حکومت کی سطح پر بھی مختلف جگہوں میں کیمپ لگا کرعوام کے مشکلات کو کم کرنے کی کوششکی جائے۔
انھوں نے آگے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کے ورکرس اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران مل کر دہلی کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگا کر لوگوں کی مدد و رہنمائی کر رہی ہے۔

دہلی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس کیمپ میں خود بھی اپنے نام کا Varification کرا لیں اور اپنے آس پڑوس کے لوگوں کو بھی اطلاع دے دیں۔
 انھوں نے مساجد کے امام اور دیگر فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی کہ وو بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں اور عوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔
واضح ہو کہ الیکشن کمیشن ووٹر ویری فکیشن کے لئے عوامی سطح پر مہم چلا رہی ہے جس کی آخری تاریخ 15اکتوبر2019ہے۔