Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 15, 2019

”یوم ترغیب مطالعہ“ کے طور پر منایا گیا اے پی جے عبد الکلام کا یوم پیداٸش۔


’یومِ ترغیب ِ مطالعہ‘ کے طور پر منایا گیا اے پی جے عبدالکلام کا یومِ پیدائش
ریڈاینڈ لیڈفاونڈیشن کی جانب سے طلباءمیں کتابوں کی تقسیم .
اورنگ آباد 15 اکتوبر (ہ س)۔صداٸے وقت۔
=============================
اورنگ آباد کے اردو اسکولوں میںملک کے سابق صدر جمہوریہ، میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام۵۱اکتوبرکو ”یومِ ترغیبِ مطالعہ “کے عنوان سے منایاگیا ۔ شہر کے اردو اسکولوں کے ہزاروں طلبا ءنے اسکولو ںکی لائبریری میںرکھیں کتابوں کا مطالعہ کیا اسی کے ساتھ ریڈاینڈ لیڈفاو¿نڈیشن اورنگ آباد کی جانب سے بھی قومی اردو کونسل سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا، خواتین دنیا کے خصوصی شمارہ 
طلباءمیںمفت تقسیم کیے گئے ۔

 فاونڈیشن کے ڈائریکٹر مرزاعبدالقیوم ندوی نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوںسے۵۱اکتوبرکو ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے طلباءمیں مطالعہ کا شوق ، کتابوں کے تئیں دلچشپی پیداکرنے کے لیے شہر کے مختلف اسکولوںمیںمطالعہ بیداری مہم چلائی جاتی ہے ،انہیں ملک وبین الاقوامی شخصیات کے بارے میں بتایاجاتاہے ،۲اکتوبرکو مہاتماگاندھی اور لال بہادر شاستری کی یومِ پیدائش پر بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے گئے تھے۔ فاو¿نڈیشن کی جانب سے ابھی تک تین ہزار کتابیں شہر کے مختلف اسکولوں میںتقسیم کی گئی ہیں۔ آج صبح شہر کے اورنگ آبادپبلک اسکول میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے مرزاعبدالقیوم ندوی نے کہاکہ موجود ہ دور میںطلباءکونصاب کی کتابوں کے علاوہ غیر درسی کتابوںکا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ،ساتھ ہی ایک سے زائد زبانوں پر عبورحاصل کرنا ان میںگفتگواور لکھنے پڑھنے کاصلاحیت کاپیداکرنا لازمی ہوگیاہے۔ انہوں نے ڈاکٹرکلام کے بچپن کے واقعات اور ان کی جدوجہد کے بارے میںتفصیل سے مزید بتاتے ہوئے کہاکہ صدرجمہوریہ ہمیشہ جہاں بھی جاتے وہ وہاں کے طلباءسے ضرور خطاب کرتے اور انہیں مختلف کتابوں کے مطالعہ کی طرف راغب کرتے ۔اسکول کے سیکریٹری لائن سید نعیم سر نے بھی طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کے سب سے مشہور و ہر دلعزیزصدر جمہوریہ اپنے بچپن میںاخبار بیچا کرتے تھے اور ساتھ میں تعلیم بھی حاصل کرتے تھے ،وہ ہمیشہ طلباءسے کہتے ہیں ”خو اب وہ ہے جو آپ کو بے چین کردے۔“ انہوںنے کئی کتابیںلکھیں ،ان کی سوانح حیات ”پرواز“ ونگ آف دی فائر کے نام سے ہے اس کتاب کی اب تک لاکھوں کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں اور دنیا کی مختلف زبانوں میںاس کا ترجمہ ہواہے ۔ اسی طرح کا پروگرام رشیدہ اردو ہائی اسکول،نورِ عزیزاردو پرائمری اسکول میں لیاگیا ۔ جہاں طلباءسے خطاب اور انہیں فاو¿نڈیشن کی جانب سے کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔ اسی طرح ڈی آئی ای سی پی دی اورنگ آبادڈی ایڈکالج کے پرنسپل اور اساتذہ نے پرنسپل ڈاکٹرشیخ کلیم الدین کی نگرانی میں قومی کونسل سے شائع ماہنامہ بچو ںکی دنیا ،اردو دنیا،خواتین دنیا ان تینوں رسالوں کے خریدار بن کرڈاکٹراے پی جے کلام کی سالگرہ منائی اور جلد ہی تمام ڈی ایڈ کالج کے طلباءکو بھی مختلف رسائل وجرائد کا ممبر بنایاجائے گا۔ اس وقت خواجہ معین الدین اور سید ذاکر حسین نے رہنمائی کرتے ہوئے تیقن دلایا کہ وہ شہر کے تمام ہی ڈی ایڈ کالج کے طلباءو اساتذہ کے لیے کتابیں خرید یں گے۔