Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 19, 2019

اعظم گڑھ۔۔اسکولی بس حادثہ کا شکار۔۔کٸی بچے زخمی۔ سبھی خطرے سے باہر

*خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ کی بس حادثہ کا شکار، کچھ بچے زخمی، حالت خطرے سے باہر*

اعظم گڑھ اتر پردیش/صداٸے وقت/عبد الرحیم صدیقی/١٩ اکتوبر ٢٠١٩۔
=====================
تفصیل کے مطابق، صبح تقریباً7 بجے، کوٹلہ کی طرف سے آرہی بس لہبریا محمد پور کے درمیان ، سامنے چل رہے ٹرک سے جاٹکرائی، رفتار تیز نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا، بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنھیں فوری طور پر علاج  کے بعد سرپرستوں کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا _
بس میں سوار  ٹیچرس کے مطابق، ٹرک ڈرائیور کے اچانک بریک لینے کی وجہ سے بس ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی، مگر بس پوری کنٹرول میں نہیں آسکتی، اورٹرک سے جاٹکرائی _
  حادثے میں 2 بچیوں کو کچھ  چوٹ آئی ہے،ڈاکٹروں کے مطابق وہ خطرے سے باہر ہیں
۔ وہیٰں دیگر بچے کو کومعمولی چوٹ علاوہ کسی طرح کانقصان نہیں پہنچا ہے۔

حادثے کے بارے میں جب اسکول انتظامیہ کو پتہ چلا تو وہ موقع پر پہنچے،زخمی بچےاور بچیوں مرہم پٹی کےبعد ان کے گھروں کو پہنچا دیا گیا ہے۔19/10/2019

*صابر اسماعیل احیائی خالدبن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ*