Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 17, 2019

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن۔۔۔ممبران کوسہ سے عاپ کی پوزیشن مضبوط۔

*اویسی اور مجلس کی حمایت نے عام آدمی پارٹی کا قد ممبرا میں بلند کردیا ہے اور اب اعجاز خان کی حمایت سے اس 
میں مزید بلندی آئے گی*

/ممبٸ*_سمیع قریشی_*/صداٸے وقت
========================
ممبرا کوسہ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں ڈاکٹر ابو التمش فیضی جو عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہیں جن کی وجہ سے این سی پی کے امیدوار اور موجودہ ایم ایل اے جیتندر اوہاڑ کی الیکشن میں کامیابی کو ایک بڑا اور زبردست جھٹکا لگنے جارہا ہے ۔ لیکن یہ تو ابتدا ہے ، جہاں ایک طرف مجلس اتحادالمسلمین اویسی کی حمایت نے عام آدمی کے ڈاکٹر التمش فیضی کیلئے آسانی تو دوسری جانب سماجی کارکن ، نوجوانوں میں دن بہ دن مقبولیت حاصل کرنے والے اعجاز خان کی فیضی کو حمایت نے عام آدمی کی پوزیشن کو اسمبلی الیکشن میں کوسہ ممبرا میں کامیابی کیلئے راہیں اور آسان کردی ہیں ۔

شروعات میں ہی یوں عومی مقبولیت عام آدمی کے ڈاکٹر فیضی کو مل رہی ہے اس پر واقف کار کہتے ہیں کہ ایسا الیکشن میں انتخاب کے دوران خاص طور سے تھانے ، ممبرا کی سیاست میں پہلی بار ہورہا ہے ۔ایس اکل تک سوچا بھی نہیں گیا تھا کہ اس قدر عوامی سطح پر مقبولیت عام آدمی کے امیدوار کو انتخابی مہم کے شروع میں ہی ملے گی ۔ عام آدمی کو ملنے والی اس عوامی مقبولیت کی دو تین خاص وجہ معلوم ہوتی ہے ۔
ایک سازش جس کے تحت مجلس کے امیدوار نے عین انتخاب سے پہلے اپنا نام واپس لیا جس میں این سی پی کے موجودہ ایم ایل اے جیتندر اوہاڑ کے ہاتھوں ہونے کا شک کیا جارہا ہے ، دوسری جانب عام آدمی کے تعلیمی و سماجی کردار کا بھی اس میں دخل ہے ۔ ممبرا میں مجلس اتحادالمسلمین کے امید وار کو عین وقت پر بیٹھانے میں اوہاڑ کے ہاتھ ہونے کے عوامی طور پر پھیلے شبہات نے این سی پی کی مقبولیت میں کمی اور عام آدمی کے امیدوار کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا جس سے التمش فیضی کو مضبوطی ملی ۔