Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 6, 2019

پچاس ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے مجرمانہ معاملوں میں ملوث بدمعاشوں کی گرفتاری کے تحت بخشاء تھانہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کافی وقت سے فرار چل رہے 50ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس کے پاس سے لوٹ کی موٹرسائیکل سمیت طمنچہ،کارتوس برآمد کیا۔

اس ضمن میں پولیس لائن میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکر چھوی نے بتایا کہ گزشتہ سال لکھواں بازار میں پیارے لال یادو کے قتل میں ملوث بدمعاش آنند کمار کی تلاش میں کافی دنوں سے مصروف تھی۔گزشتہ شب پولیس ٹیم شیوغلام گنج بازار کے قریب موجود تھی،اسی دوران مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ مذکوہ قتل سمیت کئی معاملوں میں ملوث انعامی بدمعاش چھنچھا پل سے ہوتے ہوئے اپنے گھر آنے والا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے مذکورہ پل پر محاصرہ کر لیا۔کچھ وقت بدمعاش آتا نظر آیا جس کو دیکھ پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو بدمعاش نے طمنچہ سے فائر کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا لیکن پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔تلاشی کے دوران اس کے پاس طمنچہ اور کارتوس سمیت لوٹ کی موٹرسائیکل برآمد کیا۔پکڑے گئے بدمعاش نے اپنا نام آنند کمار ولد اشوک سنگھ ساکن لکھواں تھانہ بخشاء بتایا۔پولیس کے مطابق بدمعاش پر 50ہزار کے انعام کا اعلان تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔