Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 17, 2019

لاٸنس کلب نے اسکول کو فراہم کرایا پروجیکٹر۔۔۔۔۔طلبہ کے آنکھوں کا کیا گیا طبی معاٸنہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت۔۔۔17 اکتوبر 2019).
======================
سماجی ادارہ لائنس کلب ضلع یونٹ کی جانب سے پرائمری اسکول راجے پور شاہ گنج میں بچوں کے درس و تدریس کے کام کے لئے ایک پروجیکٹر فراہم کیا گیا۔
اس موقع پر کیمپ لگا کر اسکول کے بچوں کی آنکھوں کی جانچ بھی گئی۔ ادارے کے صدر ڈاکٹر امت پانڈے نے کہا کہ اسکول کی عمر کے بچوں میں بینائی کی پریشانیوں کی سب سے عام وجہ ریفریجک غلطیاں ہیں۔ دھندلا نظرآنا اسکول میں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت میں مداخلت کرسکتا ہے۔ آنکھ کی جانچ کرنے سے یہ دشواریوں کا پتہ لگ سکتا ہے اور ان کو درست کیا جاسکتا ہے۔ سید محمد مصطفیٰ نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں کے بچے بھی پروجیکٹر کے زریعے سے جدید انداز میں تعلیم حاصل کریں گے، اس سے بچوں کو پڑھ کر خوشی ہوگی اور بچوں میں پڑھائی جا رجحان میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر سریش چندر گپتا، اشوک موریا، شروگھن موریا، اشوک موریہ، پربھاکر اپادھیائے، وجے بہادر یادو، راج ناتھ سنگھ، سنجے شریواستو، سشما دیوی، پریانکا سنگھ، رادھے شیام مشرا، شکنتلا دیوی، چندرکلاں، بینا دیوی، ارمیلا دیوی،وریندر کمار وغیرہ موجود رہے۔