Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 17, 2019

جونپور کے نٸے ڈی ایم نے چارج سنبھالتے ہی مختلف دفاتر کا کیا معاٸنہ

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت مورخہ 17 اکتوبر 2019).
=====================
ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ بدھ کی شام ضلع کاچارج سنبھالتے ہی ف
ل ایکشن میں آگئے ہیں۔ بدھ کی دیر شام چارج سنبھالنے کے بعد جمعرات کی صبح کلکٹریٹ احاطے میں عوامی سماعت کمرے میں بیٹھ عوامی مسائل سنی۔صبح ساڑھے گیارہ بجے کمرے سے نکل کر تحصیل صدر، سٹی مجسٹریٹ، ایس ڈی ایم، ریکارڈ روم اور نقل محککہ کے تمام دفاتر کا معائنہ کیا۔ ڈی ایم کے معائنہ سے افسران میں افراتفری کا ماحول قائم رہا۔
واضع ہو کہ گزشتہ جمعہ کی دیر شام حکومت نے جون پور کے ڈی ایم اروند ملپا بنگاری سمیت 13 آئی اے ایس کا تبادلہ کر دیاتھا۔ اس منتقلی پوسٹنگ میں بدایوں کے ڈی ایم دنیش کمار سنگھ کو ضلع کی کمان سوپنی گئی۔بدھ کی دیر شام کلکٹریٹ پہنچ کر ڈی ایم نے ٹریزری دفتر میں چارج حاصل کیا۔ جمعرات کی صبح مقررہ وقت پر عوامی سماعت کے کمرے میں پہنچے جہاں چیمبر میں پہلے سے موجود تمام افسران کو ہدایت دیا کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر میں سرکاری اور عوام کے کام کرنے کے لئے جائیں۔ ڈی ایم نے تنہا عوام کی شکایت سن اس کے مسائیل کی تشخیص کرائی۔یہاں سے نکل کر انھوں نے کلکٹریٹ کے سبھی دفاتروں کا معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایت بھی دیے۔