Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 2, 2019

این آرسی سے متعلق بیان پراسدالدین اویسی نے امت شاہ کو بنایا نشانہ

نئی دہلی /صدائے وقت/ذرائع۔
====================
اسد الدین اویسی نے این آر سی
کے بیان پرامت شاہ کو نشانہ بنایا ہے۔امت شاہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑکرتمام مذاہب کے لوگ ملک بدری کی افواہوں پردھیان نہ دیں۔ این آر سی کے تعلق سے امت شاہ کے بیان کومجلس اتحاد المسلمین کے صدراسدالدین اویسی نےتنقید کا نشانہ بنایا۔اسدالدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ پہلے دستورکی کتاب پڑھ لیں۔اویسی کا کہنا ہے کہ آئین میں مذہب کی بنیاد پرشہریت دینے کی ممانعت ہے

اسد اویسی نے اپنے تاثرات ٹوئٹرپر شیئر کیے۔انہوں نے لکھا کہ وزیرداخلہ صاف طورپر کہہ رہے ہیں کہ صرف مسلمانوں کو این آر سی سے ڈرنا ہوگا جن کو دستاویزی حیثیت حاصل نہیں جب کہ دیگرمذاہب کے تمام لوگوں کو شہریت مل جائے گی۔حالانکہ آپ کو آئین سے الرجی ہے لیکن صرف اِس بار اُسے پڑھنے کی کوشش کریں۔اسد اویسی نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا غیر قانونی ہے اوراُسے مسترد کردیا جائے گا۔
[03/10, 3:58 am] Cred: اویسی نے کولکاتا میں امت شاہ کے بیان کی میڈیا رپورٹوں پررد عمل ظاہر کیا۔انہوں نے بتایا کہ امت شاہ نے کہا ہے کہ این آر سی سے پہلے بی جے پی حکومت شہریت ترمیمی بل لائے گی۔قانون سازی کے ذریعے ملک میں رہائش اختیار کرنے والے ہندوؤں سکھوں ، بدھ مت کو ماننے والے، جین طبقہ اورعیسائیوں کو شہریت دیدی جائے گی