Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 6, 2019

لاٸنس کلب کے زیر اہتمام ۔۔بچوں میں کینسر بیداری کیمپ کا انوقاد

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
لائنس کلب جون پور کی جانب سے شہر کے محلہ راس منڈل میں 'بچپن کا کینسر بیداری کیمپ' کا انعقاد کیا ڈاکٹر امت کمار پانڈے کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس میں لوگوں کو اطفال کینسر کے تئیں بیدار کیا گیا۔

ماہر امراض اطفال ڈاکٹر اجیت کپور نے لوگوں کو بیدارکرتے ہوئے تفصیل سے بتایا کہ کینسر کی علامات سب سے پہلے عمردراز لوگوں میں دیکھنے کو ملتی تھی، لیکن اب بچے بھی اس بیماری کی زد میں آرہے ہیں۔ بیداری کی کمی اور کینسر کے علامات کو نظر انداز کرنے میں تاخیر کی وجہ سے تشخیص مشکل ہوجاتا ہے۔ کینسر جسم کے مختلف حصوں میں نارمل سیل کی بے تہاسا اضافہ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ عام حالات میں سیل کا ایک قابو شدہ طریقہ کار ہوتاہے۔ بعض اوقات عام سیل کے اندر ڈی این اے مالی کول میں ناقابل نقصان کی وجہ سے کینسر جیسی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق ہر سال 1 لاکھ 75 ہزار بچے بچپن کے کینسر کی وجہ سے موت ہوجاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کینسر کے تقریباً 20 فیصد علامات کی شناخت مشکل ہے، کیونکہ یہ عام بیماری کی طرح ہوتے ہیں۔ سستی، کمزوری، چکر آنا، کمر، پیر، جوڑوں کا درد، سر درد، دانت خون عام بیماری کی طرح ہے۔انھوں نے کہا کہ بچوں کا کینسر بڑوں سے مختلف ہے، سب سے عام فرق یہ ہے کہ بچوں میں اس کا مکمل علاج کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ وقت پر اس کی نشاندہی کی جائے، اور وقت پر علاج شروع ہوجائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر چھتیج شرما، سید محمد مصطفی، کنوینر اشوک موریہ، ڈاکٹر مدن موہن ورما، ارون ترپاٹھی، سنجے شریواستو، شتروگھن موریہ، اشوک موریہ، رام کمار ساہو، آر پی سنگھ، رادھے رمن جیسوال سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔