Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 16, 2019

11 سالہ طالب علم ۔۔۔۔صرف 16 ماہ میں حفظ قرآن کی سعادت۔

اعظم گڑھ ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
=======================
آج 16/ نومبر بروز سنیچر کو
مدرسہ فخر الاسلام کٹولی کلاں میں تکمیل حفظ قرآن کی ایک بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد ارسلان بن آفتاب عالم موضع بھرولی شاہ گنج ضلع جونپور نےصرف سولہ مہینے میں حفظ قرآن مکمل کیا، گیارہ سال کی عمر میں مدرسہ ہٰذا میں حفظ مکمل کرنے والے یہ پندرہویں طالب علم ہیں ۔

 اس بابرکت محفل میں گاؤں کے کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ مجلس کو حضرت مولانا مفتی عاصم کمال صاحب استاد مدرسہ عربیہ بیت العلوم سراۓ اعظم گڑھ نے خطاب کیا۔ اور حاضرین کو حفظ قرآن کی فضیلت ، تعلیم دین کی اہمیت اور مدارس کی افادیت پر سیر حاصل گفتگو فرمائ ۔اس موقع پر مدرسہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر احمد صاحب نے مہمان کرام کا استقبال کیا،اور نظامت کے فرائض انجام دئے۔۔۔۔اخیر میں حضرت مولانا و حافظ انیس احمد صاحب استاد مدرسہ عربیہ بیت العلوم کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔