Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 16, 2019

بابری مسجد فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کے لٸیے۔۔ایڈوکیٹ راجیو دھون بھی راضی۔

ایودھیا فیصلہ : نظر ثانی کی عرضی ، راجیو دھون بھی راضی !

لکھنؤ ۔16 نومبر 2019/صداٸے وقت/نماٸندہ۔
========================
بابری مسجد حق ملکیت مقدمے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے جمعیة علماء ہند نے کل ایک طویل میٹنگ کی تھی، جس کی تفصیلات آج جاری کی گئی ہے۔ جمعیت علماء ہند کے ارکان عرضی داخل کرنے پر آمادہ ہیں۔ قانون دانوں کا خصوصہ پینل تشکیل دیا جارہا ہے۔

میٹنگ میں نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے پر متفقہ رائے بنی، مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون پہلے نظر ثانی کی عرضی کے حق میں نہیں تھے، مگر مسلمانوں کی بے چینی کو دیکھ کر انہوں نے گیند جمعیت کے پالے میں ڈال دی اور کہا کہ فیصلہ مسلمانوں کو کرنا ہے