Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 8, 2019

بابری مسجد کے فیصلہ کے مد نظر دفعہ 144 نافذ۔۔۔اسکول کالج بند۔


اعظم گڑھ/مئو/جونپور (نماٸندہ):۔
===========================
 بابری مسجد کا تاریخی فیصلہ آنے کی وجہ سے سنیچر کے روز اعظم گڑھ، مئو اور جونپور سمیت پورے اترپردیش میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔اسکولوں اور کالجز میں احتیاطی طور پر چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

بابری مسجد کا تاریخی فیصلہ سنیچر کے روز عدالت عظمیٰ کی طرف سنایا جائے گا۔ فیصلہ آنے سے قبل اعظم گڑھ سمیت پورے اترپردیش میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اعظم گڑھ ان 8 اضلاح میں شامل ہے جو حساس بتائے گئے ہیں۔ ڈی جے پی ایک بیان کے مطابق تین لاکھ ڈیجیٹل والینٹیر متعین کئے گئے ہیں جو سوشل میڈیا کی نگرانی کررہے ہیں۔ فیصلے کے وقت ضرورت پڑنے پر انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے بھی امکان ہیں۔
احتیاطی طور پر اعظم گڑھ سمیت پورے اترپردیش میں اسکول وکالجز بند کردئے گئے ہیں۔