Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 8, 2019

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اپنے عہدہ سے دیا استعفیٰ۔۔۔۔ابھی تک کسی کی سرکار بننے کے کوٸی آثار نہیں۔

مہاراشٹر : وزیر اعلی کے عہدہ سے دیویندر فڑنویس نے دیا استعفی ، کہا : اودھو نے میرا فون نہیں اٹھایا
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے دو ہفتوں کو وقت گزرچکا ہے ، لیکن ابھی تک ریاست میں حکومت کی تشکیل نہیں ہوپائی ہے

ممبٸ مہاراشٹر/صداٸے وقت/ذراٸع۔/٨ نومبر ٢٠١٩
==========================
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے دو ہفتوں کو وقت گزرچکا ہے ، لیکن ابھی تک ریاست میں حکومت کی تشکیل نہیں ہوپائی ہے ۔ بی جے پی اور شیو سینا میں جاری گھمسان کے درمیان جمعہ کو دیویندر فڑنویس نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔ استعفی کے بعد فڑنویس نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں پانچ سال تک حکومت چلانے کا موقع ملا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان 50-50 کا کوئی فارمولہ طے نہیں پایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا نے بی جے پی کے ساتھ رابطہ کرنا بند کردیا اور اس کی جگہ پر این سی پی اور کانگریس کے ساتھ بات چیت شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ اودھو ٹھاکرے نے میری کال کا جواب نہیں دیا ۔
ادھر کانگریس نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ کچھ لیڈروں نے کانگریس کے ممبران اسمبلی کو توڑنے کیلئے 25 کروڑ کا آفر دیا ہے ۔ ہارس ٹریڈنگ کے ڈر سے کانگریس نے اپنے ممبران اسمبی کو ممبئی سے جے پور منتقل کردیا ہے ۔ سبھی کانگریس ممبران اسمبلی کو جے پور کے ایک ریسورٹ میں ٹھہرایا گیا ہے ۔

اسی درمیان کچھ ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ بی جے پی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری آج شیو سینا سربراہ اودھو ٹھاکرے سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔ تاہم شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اگر بی جے پی وزیر اعلی کا عہدہ دینے کیلئے تیار ہے ، تو ملاقات کیلئے آئے ۔ خبروں کے مطابق شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان ابھی کسی بھی طرح کی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ ادھر مہاراشٹر کی بدلتی سیاست پر گورنر مسلسل نظریں بنائے ہوئے ہیں