Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 8, 2019

شاہگنج۔۔ڈی ایم و ایس پی نے کی امن کمیٹی کی میٹنگ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔ ٨ نومبر ٢٠١٩
=================================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ روی شنکر چھوی کی جانب سے ضلع میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے جشن عید میلادالنبیؐ، گرونانک جینتی، دیو دیپاولی تہوار اور اجودھیا سے متعلق سپریم کورٹ کے آئندہ فیصلے کے پیش نظر امن کمیٹی کی میٹنگ جمعہ کے روزکوتوالی شاہ گنج اور کھیتاسرائے تھانے میں منعقد کی گئی۔
مینگ میں ضلع کلکٹر نے سخت ہدایات دیا کہ تہوار کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔تیوہار کے مدنظر انہوں نے ایگزیکٹو افسر نگر پالیکا،پنچایت کو صفائی کرانے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں امن برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس میں سب کے تعاون کی توقع ہے۔ ہمیں جونپور کی سنہری تاریخ کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ توانائی کو ہدایت دیا کہ تیوہار کے موقع پر بجلی کی فراہمی 24 گھنٹے ہونی چاہئے۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایودھیا کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے جو بھی فیصل آئے،اس کا احترام کریں گے۔ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر یا لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ روی شنکر چھوی نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔

 افواہوں کو پھیلانے اور قانون و امن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ نے سی او شاہ گنج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر تھانہ حلقوں میں 50 ہندو اور 50 مسلم معزز افراد کو پولیس دوست بنایا جائے جو اپنے اپنے علاقوں میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے زمہ داری نبھائے گے۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما، سی او اجے شریواستو،سید طاہر،شانتی بھوشن،نواب احمد،کپور چند،فاروق اعظم،جگدمنا پانڈے،اسلم خان،حاجی محمد ارشد،محمد ثاقب،منیش،سنجے ویسوکرما،محمد شاہد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔