Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 8, 2019

ایودھیا کیس۔۔۔سپریم کورٹ کل سناٸے گا فیصلہ۔۔۔۔۔۔اتر پردیش میں ہاٸی الرٹ۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔مورخہ ٨ نومبر ٢٠١٩
====================
دہائیوں قدیم بابری مسجد – رام جنم بھومی تنازع کا تاریخی فیصلہ کل ہفتہ کو ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا۔
دہائیوں قدیم بابری مسجد – رام جنم بھومی تنازع کا تاریخی فیصلہ کل ہفتہ کو ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں مسلسل 40 دنوں تک سماعت کرنے کے بعد 16 نومبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے ایودھیا تنازع کی سماعت کی تھی ۔
اترپردیش حکومت نے فیصلہ کے پیش نظر ایودھیا سمیت پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا ہے اور سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئے ہیں ۔ ایودھیا میں متنازع اراضی کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ ٹیڑھی بازار سے دو پہیہ اور فوروہیلر گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگادی گئی ہے ۔ گہری جانچ کے بعد ہی عقیدتمندوں اور عام لوگوں کو جانے دیا جارہا ہے
اتر پردیش میں سبھی اسکول کالج ٩ تاریخ سے ١١ تاریخ تک بند کر دٸیے گٸے ہیں۔۔۔سوشل میڈیا پر پولیس کی گہری نظر ہے۔ڈی جی پی یو پی کے مطابق  شر پسند عناصر اور افواہ پھیلانے والوں سے سختی سے نپٹے گی۔
پوری ریاست میں دفعہ 144 لگا دی گٸی ہے ۔۔اسی کے ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی احتیاط برتی جارہی ہے۔۔