Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 8, 2019

ایودھیا معاملہ۔۔۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ساڑھے دس بجے۔۔۔۔وکلإ عدالت پہنچ رہے ہیں۔۔عدالت میں میڈیا کی بھاری بھیڑ۔

 لکھنٶ۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/ذراٸع۔۔٩ نومبر۔٢٠١٩۔
==============================
بابری مسجد معاملہ کا فیصلہ کچھ وقت کے بعد ساڑھے دس بجے چیف جسٹس رنجن گوگوٸ کی صدارت والی پانچ رکنی بنج سناۓ گی ، اس سے قبل ساڑھے نو بجے چیف جسٹس رنجن گوگوٸ اپنے گھر سے ڈاٸرکٹ سپریم کورٹ پہونچیں گے ، سپریم کورٹ میں فیصلے کے وقت  وکلاء  اور فریقین موجود رہیں گے ، یہ فیصلہ کورٹ نمبر ایک میں سنایا جاۓ گا ( کورٹ نمبر 1 سپریم کورٹ کے فوٹو میں دکھنے والے گنبد کے نیچے ہوتی ہے )صبح ساڑھے آٹھ بجے سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا کے لوگوں کی انٹری ہوگی ،  اس فیصلے سے قبل پورے ملک میں سخت حفاظتی انتظام کیا گیا ہے ، چیف جسٹس اور بقیہ چار ججوں کی سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوۓ ذیڈ پلس سیکورٹی دی گٸ ہے ، پورے اترپردیش میں دفعہ 144 نافذ کردی گٸ ہے ، 8 اضلاع حساس بتاۓ گۓ ہیں جس میں میرٹھ ، بجنور ، علی گڈھ ، اعظم گڈھ وغیرہ شامل ہیں ، کل رات ڈی جی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تین لاکھ ڈیجیٹل والینٹیر متعین کۓ گۓ ہیں جو سوشل میڈیا کی نگرانی کررہے ہے ، اب تک 76 مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 40 سے زیادہ گرفتاریاں ہوچکی ہیں ، فیصلے کے وقت ضرورت پڑنے پر  انٹرنیٹ کو بند بھی کیا جاسکتا ہے ،  فیصلے سے قبل رات میں اترپردیش کے وزیر اعلی نے اہم میٹنگ بھی منعقد کی ، وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے امن کی اپیل کرتے ہوۓ اس فیصلے کو ہار جیت نہ ماننے کو کہا ہے ، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ انتظامیہ آپ کی پوری حفاظت کریگی ،کوٸ بھی شخص قانون سے کھلواڑ نہ کرے ، اس کے خلاف سخت کارواٸ کی جاۓ گی ، فیصلے سے قبل تین دن کے لۓ اترپردیش ، مدہیہ پردیش ، دہلی اور جموں کشمیر میں اسکول اور کالج بند کردۓ گۓ ہیں