Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 19, 2019

جموں وکشمیر: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہوئی سینکڑوں گرفتاریاں::::: وزارت داخلہ۔

کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے آئین کی دفعہ 370 کو 5 اگست کو ہٹانے کے بعد سے پتھراؤ اورامن و امان سے متعلق 190 مقدمات میں 765 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
نٸی دہلی / صداٸے وقت /ذراٸع/مورخہ ١٩ نومبر ٢٠١٩۔
============================
جموں و کشمیرسے آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد پتھراؤ اورامن و امان سے متعلق 190 معاملات میں 765 افراد کو گرفتار کیا گیا وزیر مملکت برائے امور برائے داخلہ کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے آئین کی دفعہ 370 کو 5 اگست کو ہٹانے کے بعد سے پتھراؤ اورامن و امان سے متعلق 190 مقدمات میں 765 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1 جنوری سے 4 اگست تک ایسے 361 معاملات درج کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پتھراؤ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے میں بھی کافی کامیابی حاصل کی ہے۔
کشن ریڈی نے بتایاکہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وادی کشمیر میں پتھراؤکے واقعات کے پیچھے علیحدگی پسند تنظیمیں اور حریت سے وابستہ افراد ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تفتیشی ایجنسی نے دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملات میں اب تک 18افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ اگست سے اکتوبر تک ، جموں و کشمیر میں سرحد پار سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگ ​​بندی کی 950 خلاف ورزیاں ہوئیں۔
گزشتہ 5 اگست سے اسکولوں میں طلبا کی اوسط حاضری کے بارے میں پوچھے جانے پر ، انہوں نے کہا کہ اس وقت اسکولوں میں طلبا کی حاضری 99.7 فیصد ہے۔ ابتدا میں طلبہ کی حاضری کم تھی جو آہستہ آہستہ بڑھتی گئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں جموں و کشمیر کے حوالے سے سیاحوں کو کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے اور گذشتہ چھ ماہ کے دوران 34 لاکھ 10 ہزار 219 سیاح وہاں گئے ، جن میں 12 ہزار 934 غیر ملکی تھے۔ اس دوران حکومت نے سیاحت کے ذریعہ 25 کروڑ 12 لاکھ روپے کمائے۔