Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 19, 2019

نئی دہلی اور این سی آرسمیت شمالی ہندوستان کے کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے۔

ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی-این سی آر ، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔19 نومبر 2019.
==============================
نئی دہلی اور این سی آرمیں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔منگل کی شام 7.05 بجے دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی-این سی آر ، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہندوستان-نیپال سرحدپر واقع ہے۔
تفصیلات کےمطابق ، جیسے ہی لوگوں کو دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ، وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔ تاہم، خبرلکھنے تک، زلزلے سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ جھٹکے شام 7 بج کر5منٹ پر محسوس کیے گئے۔