Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 8, 2019

ایشیا کی سب سے زیادہ ” سونا“ لگی مسجد۔۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔پوری تفصیل پڑھیں۔

 ٹی وی سیریل کون بنے گا کروڑ پتی میں ایک سوال پوچھا گیا تھا۔
ہندوستان کی کس عبادت گاہ میں سب سے زیادہ سونے کا استعمال کیا گیا ہے ؟۔۔۔۔۔آپشن یہ تھے
١۔۔۔تروپتی مندر
٢۔۔۔سورن مندر
٣۔۔۔علی گڑھ جامع مسجد
٤۔۔۔کاشی وشوناتھ مندر۔
صحیح جواب ہے ”علی گڑھ جامع مسجد “
آٸیے جانتے ہیں علی گڑھ جامع مسجد کی تفصیل و تاریخ۔

صداٸے وقت /نماٸندہ۔
===================
علیگڑھ شہر کے اوپر کوٹ محلہ میں واقع جامع مسجد ہندوستان کی ہی نہیں بلکہ ایشیا کی سب سے زیادہ سونا لگی مسجد ہے۔۔۔اس کی تعمیر میں سب سے زیادہ سونا لگا ہے ۔۔سورن مندر سے بھی زیادہ۔

اتر پردیش کے علیگڑھ شہر میں واقع جامع مسجد کی تعمیر مغل بادشاہ محمد شاہ (1719..1728) کے دوران حکومت میں ” کول“ (علیگڑھ) گورنر ثابت خان جنگ بہادر نے 1724 میں اس مسجد کی بنیاد رکھی اور چار سال 1728 میں مسجد بن کر تیار ہوٸی۔
 تاج محل کی تعمیر کرنے والے  خاص ایرانی معماروں میں سے ایک ابو موسیٰ کے پوتے نے اس مسجد کی تعمیر کی ہے ۔تاج محل اور اس مسجد کی تعمیر میں بہت کچھ مشابہت ہے۔اس مسجد میں کل 17 گنبد ہیں اور ایک ساتھ پانج ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔یہاں پر خواتین کے لٸیے بھی نماز پڑھنے کا الگ سے انتظام ہے۔ اسے سہ دری(تین دری) بھی کہتے ہیں۔
 ملک کی شاید یہ اکلوتی مسجد ہے جہاں 1857 کی جنگ آزادی میں شہید 73 مجاہدین کی قبریں ہیں اسے گنج شہیدان بھی کہتے ہیں۔
مسجد میں کل 17 گنبد ہیں۔قریب 8/10 فٹ لمبی تین میناریں خاص گنبد پر لگی ہوٸی ہیں ۔ایک گنبد پر چھوٹی چھوٹی تین میناریں اور لگی ہوٸی ہیں ۔مسجد کے صدر دروازے اور کونوں پر بھی چھوٹی چھوٹی میناریں ہیں۔سبھی میناریں خالص سونے کی بنی ہیں ۔
اس کے گنبدوں میں تقریباً 600 کلو سونا لگا ہوا ہے ۔اور یہ سونے کی میناریں ٹھوس سونے کی بنی ہیں ۔۔واضح ہوکہ تاج محل اور ہمایوں مقبرے کی گنبد پر اور سورن مندر کے گنبدوں پر صرف سونے کی پرت چڑھاٸی گٸی ہے جبکہ علیگڑھ جامع مسجد کی گنبدیں خالص سونے کی ہی بنی ہیں۔
علیگڑھ شہر کےمحلہ اوپر کوٹ کے بالاٸی حصہ پر واقع ہونیکی وجہ سے یہ مسجد شہر کےکسی بھی حصے سے دیکھاٸی دیتی ہے ۔اس مسجد میں نماز کے لٸیے 6 مقامات متعین ہیں ۔290 سال پرانی یہ مسجد مغل تعمیر و اسلامی تعمیر کا ایک نمونہ ہے۔