Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 7, 2019

دبٸی میں آرٹیفیشیل انٹلیجنس کے ذریعہ دنیا کی پہلی آن لاٸن فتویٰ سروس کی شروعات محکمہُ اسلامی افیٸرس اینڈ چیریٹیبل کی پہل۔۔


اب آرٹیفیشیل انٹلی جنس کی مدد سے فتاوے بھی جاری کئے جائیں گے ۔ دبئی میں دنیا کی پہلی آن لائن
فتوی سروس شروع ہوئی ہے ۔

یو اے ای/صداٸے وقت/ذراٸع۔
======================
اب آرٹیفیشیل انٹلی جنس کی مدد سے فتاوے بھی جاری کئے جائیں گے ۔ دبئی میں دنیا کی پہلی آن لائن فتوی سروس شروع ہوئی ہے ۔ اسلام سے وابستہ قوانین ، مذہبی امور کی معلومات اور فتاوے اب اس نئی تکنیک کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے ۔ دبئی میں اس کو ورچوول فتوی کہا جارہا ہے  ۔

فتوی جاری کرنے کی یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی آن لائن سروس ہے ۔ ورچوول افتا ایک مرتبہ میں 205 سوالات کے جوابات دے سکتا ہے ، جن میں نماز سے وابستہ سوالات بھی شامل ہیں ۔ ورچوول افتا فی الحال انگریزی اور عربی زبان میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا ۔ بعد میں دنیا کی کئی دیگر زبانوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا ۔
ورچول افتا کو جلد ہی وہاٹس ایپ کے ذریعہ شروع کیا جائے گا ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو باٹ کے ذریعہ فتوی جاری ہونے کا بھی یہ دنیا کا پہلا معاملہ ہوگا ۔ اس کے ڈیٹابیس میں توسیع کرتے ہوئے رمضان ، زکوۃ اور پاک ہونے کے طریقوں کو جوڑا جاسکتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پر اپنے سوالات بول کر بھی پوچھے جاسکتے ہیں اور اس کا بھی جواب آپ کو تحریری طور پر ہی دیا جائے گا ۔
اس آن لائن فتوی سروس کو دبئی کے اس اسلامک افیئرس اینڈ چیٹریٹیبل ایکٹویٹیز محکمہ نے شروع کیا ہے ۔ دنیا کے کسی کونے سے مسلمان اس سروس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ جلد ہی یہ ایک ایپ کی شکل میں بھی دستیاب ہوگا ، جس کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا ۔ یہ سروس 24 گھنٹے دستیاب ہوگی