Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 7, 2019

پٹنہ ۔عالم گنج میں فرقہ وارانہ جھڑپ کے بعد اب ماحول پرامن۔عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عبد السلام فلاحی۔

پٹنہ ۔۔بہار۔صداٸے وقت۔۔ذراٸع۔
======================
پٹنہ کے عالم گنج میں گزشتہ دنوں مورتیا وسرجن کو لیکر ہوٸے فرقہ وارانہ جھڑپ کے بعد حالات قابو میں ہیں اور انتظامیہ کی مستعدی کے باعث ایک بہت بڑے فساد کو ٹالا جا سکا۔۔اس سلسلے میں انتظامیہ نے عوام کیساتھ امن میٹنگ کی۔۔امن میٹنگ کو خطاب کرتے ہوٸے آل انذیا یونانی طبی کانگریس کے ریاستی صدر و جے ڈی یو میڈیکل سیل بہار کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبد السلام فلاحی نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سماج کے سبھی طبقات کے سر کردہ لوگوں کی ذمے داری ہے کہ کہیں بھی اور کبھی بھی کسی حالات میں ماحول کو بگڑنے نہ دیں۔اگر کہیں بھی حالات کنٹرول سے باہر ہورہے ہوں تو انتظامیہ کی مدد لیں۔
ڈاکٹر عبد السلام نے کہا کہ انسانی جان سے قیمتی کوٸی چیز نہیں ہوتی ۔انسانیت کی حفاظت و انسانی جان کی حفاظت کرنا ہماری ذمے داری بنتی ہے انھوں نے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنانے کی اپیل کی۔

عالم گنج کے معاملہ میں وہ رات کے وقت خود بھی موقع پر موجود رہے ۔انھوں نے انتظامیہ کا اپنی ذمےداری دیانتداری کیساتھ نبھانے پر شکریہ ادا کیا ۔بطور خاص ڈی ایم و ایس پی نے جس طرح سے رات دن محنت کرکے حالات کو قابو میں رکھا وہ قابل تقلید ہے۔

اس موقع پر ڈی ایم نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر فرقہ وارانہ حالات کو بگڑنے نہیں دیا جاٸے گا۔اور شر پسند عناصرار کی پہچان کرکے ان کے خلاف ایکشن لیا جاٸے گا۔