Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 25, 2019

یو ڈی ایف کے قومی صدر، معروف عالم دین مولانا بدرالدین قاسمی سخت علیل۔

معروف عالم دین اوردارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مولانا بد را لدین اجمل قاسمی سخت علیل، دعاء کی اپیل
صداٸے وقت/ذراٸع۔٢٥ نومبر ٢٠١٩۔
============================= 
ملک کے معروف عالم دین،تاجراوریوڈی ایف کے صدرحضرت مولانا بدر الدین اجمل قاسمی سخت علیل ہیں، گذشتہ 23 نومبر کی شب کو مولاناکے آبائی وطن ہوجائی،آسام کےایک ہسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔ طبیعت میں کوئی سدھار نہیں ہو رہی ہے بلکہ آج مزید طبیعت بگڑ گئی ہے۔مولاناکے سکریٹری مولانامنظربلال قاسمی نے بتایاکہ گذشتہ 22؍نومبرکوآسام میں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے دہلی سے آسام گئے تھے،پروگرام میں شرکت کے بعدطبیعت میں بے چینی محسوس ہوئی تو23؍نومبرکی شب کوہوجائی کے ایک ہسپتال میں داخل کیاگیا،کل صبح طبیعت میں کچھ افاقہ ہواتھا،لیکن تازہ اطلاع کے مطابق طبیعت پہلے سے زیادہ بگڑرہی ہے،ڈاکٹروں کی ٹیم مستقل لگی ہوئی ہے،ادھرمولاناکے ہزاروں چاہنے والےمولاناکی جلدصحتیابی کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔سوشل میڈیااوردیگرذرائع سے دعاؤں کی اپیل کی جارہی ہے،اس موقع پرمرکزالمعارف ممبئی کے ڈائریکٹرمولانابرہان الدین قاسمی،دارالعلوم وقف دیوبندکی مجلس مشاورت کے رکن حافظ اقبال چوناوالا،مرکزالمعارف کے فاضل مفتی محمدطہٰ جونپوری امام وخطیب دھان باڑی مسجدبھنڈی بازارممبئی اوردیگرافرادنے مولاناکی جلدصحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ مولانابدرالدین اجمل قاسمی ملک وبیرون ملک میں اپنی مشہورعطرسازکمپنی اجمل عطرکی وجہ سے مشہورہیں،اس کے علاوہ سینکڑوں تعلیمی اداروں کے بانی وسرپرست ہیں،جن میں فضلائے مدارس کوانگریزی وعلوم عصریہ کی تعلیم دینے والاملک میںا پنی طرزکاپہلاادارہ مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈریسرچ سینٹرکے بانی وسرپرست ہیں،دارالعلوم دیوبندکی مجلس شوریٰ کے اہم رکن اورشیخ الہنداکیڈمی دارالعلوم دیوبندکے سرپرست ہیں،اس کے علاوہ جمعیۃ علماء آسام کے صدربھی ہیں۔وہیں سیاست کے میدان میں بھی مولانااپنی الگ پہچان رکھتے ہیں2004 سے لگاتارممبرپارلیمنٹ ہیں اوراپنی قائم کردہ سیاسی جماعت یوڈی ایف کے قومی صدرہیں۔