Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 3, 2019

جونپور۔۔ریڈکراس سوساٸیٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=====================
ریڈ کراس سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے شہر کے ضلع اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح پولیس جوان روشن یادو نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس کیمپ میں محکمہ بنیادی تعلیم، پولیس اور رضاکار تنظیموں نے حصہ لیا۔

ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے کہا کہ خون عطیہ دینے والوں میں اتنا جوش دیکھ کر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اتوار کو خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ اس دوران انھوں نے بی ایس اے ڈاکٹر راجندر پرساد سنگھ کو ہر اتوار کو بلاک کے اساتذہ کے ذریعہ خون کا عطیہ کرنے کی ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ ضلع اسپتال کے معائنے کے دوران پتہ چلا کہ اسپتال میں خون کی کمی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے مہم چلاکر لوگوں کو خون کے عطیہ کرنے کیلئے بیدار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار کے روز بیوپار منڈل اور صاف گوتی کمیٹی اور سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ذریعہ ایک بڑے پیمانے پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیمپ میں 63 افراد نے خون کا عطیہ کیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ روی شنکر چھوی نے کہا کہ یہ بہت اہم کام ہے، آج جس نے بھی خون کا عطیہ کیا ہے، وہ بہت خوش قسمت ہیں، ایسے مواقع ہر کسی کو نہیں ملتے ہیں۔پولیس اہلکاروں کے زریعے خون عطیہ کرنے پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کا کام جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔ پولیس ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ڈاکٹر قمر عباس نے کہا کہ لوگوں میں خون عطیہ کے بارے میں بیداری کا فقدان ہے، انہیں خون کے عطیہ دینے کے لئے بیداری کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر بلڈ ماہر ڈاکٹر سریندر داس نے کیمپ میں آئے ہوئے لوگوں کو خون عطیہ سے متعلق تکنیکی معلوموت فراہم کی۔اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے،ٹی بی افسر آر کے سنگھ،بیوپار منڈل کے صدر اندربھان سنگھ،گوتم گپتا،محمد مصطفی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔