Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 3, 2019

انڈا اور شراب کی شرط جیتنے کے چکر میں گٸی جان۔۔۔اہل خانہ میں کہرام۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بی بی گنج بازار میں گزشتہ شام انڈہ اور شراب کی شرط کو جیتنے کیلئے ایک نوجوان کی طبیعت خراب ہو گئی۔آناً فاناً میں علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ریفر کر دیا۔اہل خانہ نے علاج کیلئے لکھنو کے پی جی آئی میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران دیر شب اس کی موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے ارگوکلاں دھورہرا گاؤں رہائشی سبھاش یادو42ولد چتھرو یادو اپنے دوستوں کے ساتھ مذکورہ بازار میں شراب نوشی اور انڈہ کھانے گیا تھا۔بتاتے ہیں کہ اس دوران دوستوں نے بچاس انڈہ کھانے پر ایک بوتل شراب اور دو ہزار روپے نقدی کی شرط رکھ دی جس پر وہ تیار ہو گیا۔دکاندار کے مطابق تین درجن انڈہ کھانے کے دوران ہی اس کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر دوستوں نے اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔ابیدائی علاج کے بعد حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا جس پر اہل خانہ اسے لیکر لکھنو چلے گئے اور پی جی آئی میں داخل کرایا۔لکھنو میں دیر شب علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔نوجوان کی موت کی خبر سنتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا ہے۔