Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 3, 2019

پی ایچ ڈی سنگھرش مورچہ کو وی سی کے خلاف انوکھا احتجاج۔۔۔۔گدھا چراکر کیا احتجاج۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=======================
پی ایچ ڈی سنگھرش مورچہ کے ممبروں نے اتوار کے روز سابقہ سے جاری پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے سلسلے میں دویہ پرکاش سنگھ کی قیادت میں شہر کے سپاہ واقع چارہ گاہ پر گدھے کو چروا کر احتجاج درج کرایا۔

اس موقع پر دویہ پرکاش سنگھ نے کہا کہ ہونہار طالب علم ہونے کے باوجود آج ہم اس طرح کے مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں۔ ہم طلباء کو بنا وجہ ہی فیل کر دیا گیا  جس کو لیکر سبھی مورچہ ممبران بابائے قوم مہاتما گاندھی کے طور پر انصاف کے مطالبہ پر احتجاج کر رہے ہیں، لیکن تاناشاہی کرتے ہوئے وائس چانسلر اپنی من مانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ گاندی طریقہ اپنایا ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بھگت سنگھ اور چندرشیکھر آزاد کی طرح اپنے حق اور وقار کے لئے لڑیں۔ایڈووکیٹ وکاس تیواری اور سماجوادی لیڈراتل سنگھ نے مشترکہ طور پر کہا کہ ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں منعقدہ کونسل کی میٹنگ میں  گورنر کے ذریعہ نامزد دو ممبروں کی جانب سے پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے زریعے اساتذہ تقرری میں ہونے والی سنگین بے ضابطگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔ ایسی صورتحال میں ریاستی حکومت کی جانب سے گورنر کے زریعے سے نامزد ممبروں کی غیر موجودگی میں فرضی تقرریوں کو سر عام کرنا، وائس چانسلر کے آمرانہ رویے کی زندہ مثال ہے۔ پی ایچ ڈی امیدوار ششانک مشرا نے کہا کہ کل ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرکے انصاف کیلئے لڑائی لڑی جائے گی۔اس موقع پر چندرپال سنگھ، وجئے، نیرج یادو، سنجے سونکر،گوپال، رودرش ترپاٹھی، ابھے سنگھ، کلدیپ یادو، سونو یادو، ابھیشیک یادو، امن سنگھ، سونو رجک سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔