Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 3, 2019

مہاراشٹر۔۔حکومت سازی کو لیکر شیو سینا اور بی جے پی میں رسہ کشی جاری۔۔۔۔شیو سینا نے این سی پی سے حکومت سازی کے لٸیے کیا رابطہ۔

ممبئی:مہاراشٹر۔۔۔صداٸے وقت/ذراٸع۔٣نومبر ٢٠١٩۔
===========================
 مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل کے موضوع پربی جے پی اورشیوسینا میں جاری سیاسی رسہ کشی کےدرمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈراجیت پوارکے پاس شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے پیغام بھیجا ہے۔ اس بات کی اطلاع دیتے ہوئےاجیت پوارنےکہا 'راؤت کا پیغام آیا تھا، لیکن میں ایک میٹنگ میں تھا، اس لئے ردعمل نہیں ظاہرکر سکا۔ الیکشن کے بعد پہلی بارانہوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ مجھےنہیں معلوم ہے کہ انہوں نےمجھے میسیج کیوں کیا تھا،
میں تھوڑی دیرمیں انہیں فون کروں گا'۔

این سی پی لیڈراجیت پوارنےکہا کہ ان کوسنجے راؤت کا ایک میسیج بھی آیا ہے۔ میسیج میں لکھا ہے، 'جے مہاراشٹر' جس کا مطلب ہےکہ وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کو فون کروں۔ اجیت پوارنے بتایا کہ شرد پواردہلی جارہے ہیں، جہاں پرکئی اہم موضوعات پربات چیت ہونےکا امکان ہے۔ انہوں نےاشارے دیئےہیں کہ اس دوران شیوسینا کوحمایت دینےکی بات پربھی تبادلہ خیال ہوسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ شیوسینا کے ساتھ کسی بھی طرح کا اتحاد کرنےکا فیصلہ صرف اکیلےاین سی پی نہیں کرسکتی ہے۔ اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دیگراتحادی جماعتوں نے بھی دیا ہے، اس لئےان کے ساتھ بھی تبادلہ خیال ضروری ہے۔ واضح رہےکہ پیرکواین سی پی لیڈروں کی کانگریس صدرسونیا گاندھی سے میٹنگ ہےاوراس میٹنگ میں کئی اہم فیصلوں پرتبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔ ہمارے ساتھ دیگرپارٹیاں بھی جڑی ہوئی ہیں، اس لئے ہم سبھی سے بات کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لے سکیں گے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں بی جے پی اورشیوسینا کےدرمیان حکومت بنانے کولےکر جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی پارٹی کے پاس ابھی 170 اراکین اسمبلی کی حمایت ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ تعداد 175 کوبھی پارکرسکتی ہے۔ انہوں نےیہ بھی دعویٰ کیا کہ مہاراشٹرمیں اس بارشیوسینا کا ہی وزیر اعلیٰ ہو