Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 5, 2019

سڑک حادثہ میں طالبہ شدید زخمی۔۔دوران علاج موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
======================
بخشاء تھانہ حلقہ کے گوریاپور گاؤں کے قریب جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر سائیکل سوار طالبہ کو تیز رفطار بلیرو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی جس کے سبب میں طالبہ شدید زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اطلاع کے مطابق تھانہ حلقہ کے سلطان پور گاؤں رہائشی اودھیش دوبے کی 17سالہ بیٹی کرتکا دوبے نوپیڑواں بیلاپار میں آر ایل انٹر کالج کی طالبہ تھی۔وہ روزانہ سائیکل سے اسکول آتی جاتی تھی۔بتاتے ہیں کہ منگل کے روز اسکول سے واپس لوٹتے وقت طالبہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی،جونپور کی طرف سے تیز رفطار سے آرہی بلیرو نے طالبہ کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں طالبہ شدید زخمی ہو کر شاہراہ پر تڑپنے لگی۔مقامی لوگوں نے فوراً ایمبولنس کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔