Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 5, 2019

مچھلی مارنے کو لیکر دو فریقوں میں جم کر مار پیٹ۔۔۔متعدد زخمی۔پولیس نے کی کاررواٸی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
مورخہ ٥ نومبر ٢٠١٩۔
========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بدوپور گاؤں میں مچھلی مارنے کو لیکر دو فریقوں میں جم کر مارپیٹ ہو گئی جس میں دونوں فریق سے 4لوگ زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کے معاملے کو کچھ لوگوں نے مذہبی رنگ دینا شروع کر دیا جس سے پولیس سرگرام ہو گئی اور دونوں فریق سے سات لوگوں کو حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے روز گاؤں کے تالاب سے مچھلی مارنے کو لیکر دو فریقوں میں کہا سنی ہو گئی تھی جس کو گاؤں کے معزز لوگوں کی موجودگی میں صلح کرا دیا گیاتھا۔بتاتے ہیں کہ پیر کے روز اسی معاملے کو لیکر دوبارہ کہا سنی کے بعد مارپیٹ ہو گئی۔دونوں طرف سے چلے لاٹھی ڈنڈے میں ایک فریق سے اجے گپتا 16ولد بھرت،انکر16ولد چندرپرکاش،آکاش 15ولد جے پرکاش اور دوسرے فریق سے حسنین 13زخمی ہو گئے۔معاملے کو لیکر دیر شام دنوں فریق کے لوگ آمنے سامنے ہو گئے اور معاملے کو مذہبی رنگ دینے کوشش ہونے لگی۔ادھر واقعہ کی خبر ملتے ہی منگل کی صبح پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریق سے کل7لوگوں کو حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔