Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 5, 2019

دعوت ہی حفاظت کا راستہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اقبال احمد ملا۔۔۔سکریٹری شعبہُ دعوت جماعت اسلامی ہند۔

سکریٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند جناب اقبال احمد ملا صاحب کی جامعہ آمد.....

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔صداٸے وقت /از مولانا طاہر مدنی/٥ نومبر ٢٠١٩۔
==============================
جامعة الفلاح بلریا گنج اعظم گڑھ میں حسن اتفاق سے آجکل دعوتی پروگرام تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں. سہ روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوا، اس کے بعد جناب اقبال احمد ملا صاحب کی تشریف آوری ہوئی ہے. موصوف کا قیام 8 نومبر تک رہے گا، اس دوران طلبہ، طالبات، معلمین، معلمات اور کارکنوں سے دعوتی موضوعات پر خطاب کریں گے اور قرب و جوار میں بھی مختلف پروگرام ہوں گے.
آج مولانا أبو الليث ھال میں اساتذہ و کارکنان سے دعوت کی اہمیت اور طریقہ کار پر گفتگو کی. انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین اقامت دین اور مشن دعوت الی اللہ ہے. محرک رضائے الہی کا حصول اور راہ اجتماعی جدوجہد ہے.

دعوت دین ہی امت کا مقصد وجود ہے، اس لحاظ سے امت کی ذہن سازی ہونی چاہیے. پوری امت کا یہی کام ہے، ہر شخص داعی ہے
دعوت اسلامی کا امتیاز یہ ہے کہ یہ بندگی رب کی دعوت ہے، اس کی بنیاد وحی الہی ہے. یہ ظلم و استحصال سے بچانے اور عدل و قسط قائم کرنے کی دعوت ہے، عالمگیر، آفاقی اور انسانی ہے.
برادران وطن توحيد، رسالت اور تصور آخرت سے ناآشنا ہیں، تعارف کرانا ہماری ذمہ داری ہے.

دعوت قرآن کی روشنی میں پیش کرنا ہے، آیات قرآنی اور احادیث نبویہ کی روشنی میں اس کی اہمیت واضح ہے. ایک صالح معاشرے کی تعمیر اسی دعوت پر ہوسکتی ہے. اس سے غفلت خطرناک نتائج پر منتج ہوتی ہے.
اس کیلئے مدعو سماج کا گہرا مطالعہ ضروری ہے، اچھے تعلقات کی استواری درکار ہے. بلا کم کاست دعوت قرآنی پیش کی جائے، درد مندی، سوز اور اپنائیت ہو، قولی بھی ہو اور عملی بھی، توحید کو بنیاد بنائیں، برننگ ایشوز کا حل اسلام کی روشنی میں بتائیں، قرآن کو وسیلہ دعوت بنائیں اور آیات قرآنی پڑھ کرسنائین، خدمت خلق کا کام کریں، ہندوستان میں دعوت اسلامی کا تجربہ بہت منفرد ہے.
یا رکھیں، دعوت ہی حفاظت کا راستہ ہے.

طاہر مدنی 5 نومبر 2019