Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 3, 2019

جونپور۔۔مرکزی سیرت کمیٹی کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ کو سونپا میمورینڈم۔!!!



جونپور. يوپي/صداٸے وقت /مورخہ ٢ نومبر ٢٠١٩۔
===========================
 بتاریخ 2 نومبر 2019 کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی سیرت کمیٹی کا ایک وفد مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ارشد قریشی کے قیادت میں ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی۔

مسلمانوں کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں کو لے کر ضلع مجسٹریٹ کو 23 نکاتی مطالبات کا میمورینڈم سونپا گیا ضلع مجسٹریٹ کو دیا گئے میمورینڈم میں مختلف مانگے کی گئی۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ارشد قریشی نے بتایا کہ تمام مسلمان پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کو بہت ہی خوشی کے ساتھ مناتے ہیں، یہ مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، اس دن پیغمبر صاحب کی یوم پیدائش کی خوشی میں ضلع میں جلوس محمدی و جلوس صحابہ رضی اللہ عنہ بڑی شان و شوکت سے نکالا جاتا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کو سونپے گئے میمورینڈم میں بتایا گیا ہے کہ 10 نومبر 2019 کو جونپور شہر کا قدیمی و تاریخی جلوس اور جلسہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم السلام  و جلوس مدح صحابہ بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے گا جس میں شہر کی 35 ناعت خواں انجمن 25 فن سپاہ گری کے اکھاڑے جو 12 بجے دن میں شاہی عید گاہ پر جمع ہونا شروع ہو جائیں گے جو شام 5 بجے جلوس کی شکل میں شاہی عید گاہ سے اٹھ کر اپنے قدیمی راستوں سے ہوتے ہوئے کوتوالی چوراہا واقع کنٹرول روم سے ہوتے ہوئے شاہی اٹالا مسجد پہنچ کر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو جائیں گی۔

شہر کے اہم راستوں پر انجمن و اكھاڑوں کے استقبال کے لئے سماجی کارکن تنظیموں کی طرف سے اسٹال اور اسٹیج لگائے جائیں گے جہاں پر رک کر انجمن کلام پیش کریں گی اور اکھاڑے اپنے فن کی نمائش کریں گے. شہر کے اہم اور لنک راستوں پر مختلف سجاوٹ کمیٹیوں کی طرف سے پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔

مذکورہ جلوس اور جلسے میں صبح سے لے کر دوسرے دن صبح تک 50000 لوگوں کا آمد و رفت کا سلسلہ رہتا ہے جس میں عورتیں بزرگ و بچے شامل رہتے ہیں جلوس اور جلسے کی زینت بڑھانے کیلئے مختلف-مختلف مقامات پر عارضی دکانیں بھی سجائی جاتی ہے مذکورہ جلوس اور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے آپ سے مندرجہ ذیل مانگے کی جاتی ہیں۔

شاہی عید گاہ سے شاہی اٹالا مسجد تک سڑکوں کی مرمت

عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس و جلسے کے راستوں پر آوارہ جانوروں اور خنزیر کے روک تھام کیلئے متعلق محکمہ کو ہدایات.

10 نومبر 2019 کو شہر کے اہم راستوں پر صاف صفائی اور چونا چھڑکاو

جلوس کے وقت پولیس فورس کی تعیناتی

جلوس کے راستوں پر شام 4:00 بجے گاڑی اور ای رکشہ پر پوری طرح پابندی

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس اور طبی کیمپ

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فائر گاڑی کا انتظام

اس کے علاوہ جلوس وغیرہ کی نظام کو برقرار رکھنے میں بھی دقتیں پیش آ سکتی ہیں. جس کے لئے سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا.
میمورینڈم دینے والوں میں سابق ممبر اسمبلی حاجی افضال احمد، مولانا قیام الدین، شکیل منصوری، شاہنواز خان، اجود قاسمی، انجم صدیقی، اسلم شیر خان، رخسار احمد، محمد عمر، شمیم احمد، سلمان ملک، اشبع صدیقی، كاشف قریشی، حاجی نہال انصاری ، ممتاز، وغیرہ موجود رہے.