Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 10, 2019

مہاراشٹر۔۔بی جے پی کے انکار کے بعد گورنر نے شیو سینا کو دی حکومت سازی کی دعوت!


بی جے پی کےذریعہ حکومت سازی سے انکار کے بعد ریاست کے گورنر نے اب شیو سینا کو حکومت سازی کیلئے مدعو کیا ہے ۔
مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان جاری ہے

ممبٸی/صداٸے وقت/ذراٸع/ایجنسیاں۔
================(========
۔ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شیو سینا کو پیر کی شام ساڑھے سات بجے کا ملنے کیلئے وقت دیا ہے ۔ گورنر کے ذریعہ مدعو کئے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر شیو سینا نے میٹنگ بلائی ہے ۔

اس سے پہلے گورنر سے ملاقات کے بعد مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل نے کہا کہ ہم ریاست میں حکومت نہیں بنا رہے ہیں ، کیونکہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے ۔ ہم ریاست میں تنہا حکومت نہیں بنا سکتے ہیں ۔ پاٹل نے کہا کہ ہمیں ( بی جے پی اور شیوسینا ) ایک ساتھ کام کرنے کیلئے عوامی مینڈیٹ دیا گیا تھا ، اگر شیو سینا اس کی بے حرمتی کرنا چاہتی ہے اور کانگریس و این سی پی کے ساتھ حکومت بنانا چاہتی ہے تو ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کے بعد شیوسینا سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ مہاراشٹر کی کل 288 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 105 سیٹیں ، شیو سینا کو 56 سیٹیں ، این سی پی کو 54 سیٹیں ، کانگریس کو 44 سیٹیں اور دیگر کے کھاتے میں 21 سیٹیں گئی تھیں ۔
ذرائع کے مطابق خبر آرہی ہے کہ این سی پی نے شیو سینا کے پاس ایک تجویز بھیجی ہے ۔ ذرائع کے مطابق این سی پی نے شیو سینا کے سامنے ادھو ٹھاکرے کو مہاراشٹر کا وزیر اعلی بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ این سی پی چاہتی ہے کہ آدتیہ ٹھاکرے نہیں بلکہ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے وزیر اعلی بنیں