Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 10, 2019

عید میلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے گئے ، امن و سکون کیلئے کی گئی دعا ملک بھر میں اتوار عید میلاد النبی کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جلوس نکالے اور ملک میں امن و سکون کیلئے دعا کی گئی ہے ۔

نٸی ہلی/صداٸے وقت/مورخہ ١٠ نومبر بمطابق ١٢ ربیع الاول۔
==========================
ملک بھر میں اتوار عید میلاد النبی کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جلوس نکالے اور ملک میں امن و سکون کیلئے دعا کی گئی ہے ۔ دہلی ، ممبئی ، بھوپال ، لکھنو اور جے پور سمیت ملک بھر میں لوگوں میں روایتی جوش و خروش نظر آیا ۔ کہیں بھی کسی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ گزشتہ روز آئے ایودھیا تنازع میں آئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظر اتوار کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
اترپردیش میں عیدمیلادالنبی کے موقع پر امن کی دعا کے ساتھ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جلوس نکالے گئے ۔ ریاست کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (امن و قانون) پروین کمار نے بتایا کہ عیدمیلادالنبی کے موقع پر پوری ریاست میں اب تک 4223 جلوس نکالے گئے۔ جلوس محمد ی میں تقریباَ  225 سے زائد انجمنوں نے حصہ لیا ، جس میں باج نگر کاکوری، بلاکی اڈہ، راجا جی پورم، بالا گنج صدر، حسین گنج، مچھلی موہال، قیصرباغ، ڈالی گنج، آغامیر دیوڑی، سیتا پور رود، خادرہ، چار باغ، اکبر نگر، نشات گنج علی گنج، نبی اللہ روڈ وغیرہ علاقہ شامل تھے۔ ملک میں امن و ترقی کی دعا کے ساتھ صلوۃ سلام کانظرانہ عقیدت پیش کرکے یہ ختم ہوا۔

ممبئی میں جلوس اور جلسہ سیرت النبی کا انعقاد
-----------------------=-------------------------
ادھر عید میلاد النبی کے موقع پر مہاراشٹر میں بھی مختلف جلوس نکالے گئے ۔ سرکار کی آمد مرحبا آقا کی آمد مرحبا نعرہ تکبیراللہ اکبر نعرہ رسالت یارسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ممبئی شہر گونج اٹھا ۔ ممبئی میں خلافت ہاوس کے تحت عیدمیلاد النبی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس سے قبل سیرت النبی پر جلسہ کا انعقاد کیا گیا گیا ۔ جلسہ سوامی اگنی ویش نے کہا کہ اسلام کا فلسفہ توحید اس کی روح ہے اور اسی نے اسلام کو ایک عظیم مذہب بنایا ہے،اس کی تعلیمات کو عام کرنا ہی ہمارا مقصد حیات ہے ۔
مدھیہ پردیش میں بھی جشن عید میلاد النبی منایا گیا
-------------------------------------------------
مدھیہ پردیش کے ضلع اوماریا میں عید میلاد النبی کا جشن پورے جوش و خروش اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا ۔ یہاں مسلم بزرگوں نے مساجد میں نمازیں ادا کرنے کے بعد ملک کے امن و چین اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔ ضلع میں تمام شہری ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران پولیس اور انتظامیہ کے افسران مستعد نظر آئے۔ یہاں سکیورٹی کے نظم و نسق کے پیش نظر پولیس کی تعیناتی جگہ جگہ کی گئی تھی۔ ضلع میں ابھی تک کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اجمیر میں پرامن جلوس نکالا گیا
-----------------------------------------------
راجستھان کے اجمیر میں آج جشن عید میلاد النبی کے موقع پر پیغمبر حضرت محمد کا یوم ولادت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقع پر جلوس نکالا گیا جو ڈھائی دن کا جھونپڑا اندركوٹ سے شروع ہوا ۔ جلوس درگاہ کے بڑے نظام گیٹ پہنچنے پر خادموں کی تنظیم انجمن یاد گار ، درگاہ کمیٹی، کانگریس اور بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے لیڈروں وغیرہ نے پھولوں کی بارش کر کے جلوس کا خیر مقدم کیا ۔ صوفی انٹر نیشنل سوسائٹی کی سرپرستی میں منعقد ہ جلوس میں پیغمبر حضرت محمد سے منسلک کئی جھا نکیوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔ جلوس درگاہ بازار سے دھان منڈي، دہلی گیٹ، گنج، مہاویر سرکل ہوتا ہوا رشی گھاٹی پر اختتام پزیر ہوا، جہاں حضرت پیغمبر محمد کے پیغامات پر روشنی ڈالی گئی اور لوگوں کو تبرک دیا گیا ۔ اس موقع پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے تھے ۔ اس سے قبل سنیچر کی شب شاديانے بجا کر اور توپ چلاكر جشن کا آغاز کیا گیا ۔ نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا اور صوفی معین الدین حسن چشتی کی مزار پر غلاف پیش کیا گیا ۔