Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 10, 2019

ماہ ربیع الاول کا پیغام۔

ماہ ربیع الاول کا پیغام /صداٸے وقت۔
=============================
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل پوری دنیا خصوصا عرب طرح طرح کی جہالت میں مبتلاء تھے بتوں کی پوجا کرتے، لڑکیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے مویشی چرانے، گھوڑا بڑھانے الغرض چھوٹی چھوٹی باتوں پر سالوں جنگ کا میدان گرم رہتا عرب قوم کے اندر تمام طرح کی برائیوں نے اپنے پنجے گھاڑ رکھے تھے مولانا حالی نے کیا خوب منظر کشی کی ہے 
قبیلے قبیلے کا اک بت جدا تھا ۰ کسی کا ہبل تھا کسی کا صفا تھا
جو دو شخص آپس میں لڑ بیٹھتے تھے .  تو صدہا قبیلے بگڑ بیھٹتے تھے
کہیں تھا مویشی چرانے پہ جھگڑا  کہیں پانی پپینے پلانے پہ جھگڑا 
وہ تھے قتل و غارت میں چالاک ایسے     درندے ہوں جنگل میں بے باک جیسے 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اسی قوم نے دنیا میں انقلاب پیدا کیا اور لوگوں پر حکمرانی کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ماہ ربیع الاول میں ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اخلاق و کردار اور ایمانی نور سے عرب قوم میں نئی روح پھونک دیں اور ایمانی قوت کے بعد عرب قوم سے تمام برائیاں ختم ہوگئیں وہ مقام جہاں قتل و غارت کا بازار گرم رہتا تھا انسانیت محفوظ نہیں تھی کفر و جہالت نے پورے عالم کو گھیر رکھا تھا وہی پوری دنیا کا مرکز اور امن و امان کا گہوارہ بن گیا نبی کی بعثت کے بعد جاء الحق و زھق الباطل کا اعلان ہوا آج امت مسلمہ کے اندر ایک نئی چیز عید میلاد النبی کے نام سے پیدا ہوگئی ہے یہ نبی کے شان میں سخت بے ادبی اور گستاخی ہے اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو ذندہ کرنا چاہیے آپ کے اخلاق و کردار کا ذکر کرنا چاہیے لوگوں کو بتانا چاہیے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام کیاتھا انکی زندگی کیسی تھی لوگوں سے کس طرح سے پیش آتے تھے ہمیں اس دن یہ عہد کرنا چاہئے کہ آئندہ پوری زندگی آپ کے اخلاق و کردار اور اللہ اور رسول کے مرضی کے مطابق گزاریں گے اللہ تعالی ہمیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے
کی محمداﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں​
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں​