Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 16, 2019

علی سہراب کی گرفتاری آٸنی آزادی کے خلاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کاروان امن و انصاف۔



 *دہلی پولیس اور یوگی آدتیہ ناتھ کی اترپردیش پولیس نے ملکر  مشہور ایکٹوسٹ علی سہراب(کاکاوانی) کو گرفتار کرلیاہے* ان کے خلاف لکھنؤ میں ایف آئی آر کی گئی ہے 

از/سمیع اللہ خان/صداٸے وقت.
==============================
‎ علی سہراب بےلاگ تجزیہ کار ہیں وہ اپنی اسلام پسندی، حمیت دینی، اور ظالموں کے خلاف اظہار حق کے لیے مشہور ہیں 
اگر ایسے تجزیہ نگاروں اور ایکٹوسٹوں کو بھی گرفتار کیا جانے لگا ہے تو کیا ہم اب اس گرفتاری کو ملک میں زبانوں پر تالے ڈالنے کے تاناشاہی سَنگھی فرمان کی کھلی ہوئی پہل نا سمجھیں؟ 
جب دنیا بھر میں انسانوں کو حکمرانوں پر تنقید اور ظالموں کے خلاف اظہار حق کی آزادی ہے تو ہندوستان کے یہ جن سنگھی حکمران اسقدر کیوں بدک رہےہیں؟ قلم اور زبان سے سماج میں بیداری لانے والوں کو ٹارگٹ کرنے کا کیا مطلب ہے؟ 
کیا ہندوستان میں سچائی جرم کےزمرے میں داخل ہوچکی؟ حکومتوں کو بےباک اہل قلم سے اتنا خوف کیوں۔؟ بنیادی طورپر موصوف کے خلاف کیا چارجز لگائے گئےہیں اسے تو آئین اور عدالت ہی طے کریں گے، لیکن انصاف اور سچائی کی اس جنگ میں ہم علی سہراب کے ساتھ ہیں، کاروان امن و انصاف کی نظر میں علی سہراب کی گرفتاری صحافیوں کی آزادی اور باشندگانِ ہند کے دستوری و انسانی حقوق کے خلاف ہے، یہ ملک میں اہلِ حق کے لیے اچھی علامت نہیں ہے_
*سمیع اللّٰہ خان*
جنرل سیکرٹری: کاروانِ امن و انصاف