Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 3, 2019

جونپور۔۔جلوس عید میلاد النبی کی تیاریاں زوروں پر۔۔۔ملک میں امن امان کے لٸیے کی گٸیں دعاٸیں۔!!

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ  صداٸے وقت)۔
=========================
ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی پورے شہر میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔آئندہ 10 نومبر کو جشن عید میلادالنبیؐ پورے احترام اور شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے گا۔ جلسہ و جلوس کو لیکرمسلم اکثریت محلوں میں تیاری کے سلسلے میں چہل قدمی بڑھ گئی ہے۔ مساجد،مدارس سمیت سبھی مذہبی مقامات کوآمد رسولؐ کے سلسلے سے دولہن کی سجایا جارہا ہے۔جلوس میں شامل ہونے کیلئے نعت خواں انجمنیں جہاں پوری تیاری کر رہی ہیں وہیں فن سپاہ گری کے اکھاڑے بھی اپنی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

اسی ترتیب سینٹرل سیرت کمیٹی کی جانب سے کوتوالی چوراہا کے کنٹرول روم میں صبح سے میلاد اکبر اور جلسہ سیرت النبیؐ و مدح صحابہؓ کا انعقاد سابقہ روایت کے مطابق ہو رہا ہے۔جو ایک ربیع الاول سے لے کر 12 ربیع الاول تک چلتا ہے۔ اتوار کے روز جلسہ کا اغاز تلاوت کلام پاک سے شاہی شیر مسجد کے پیش امام قاری اشتیاق احمد ضیاء نے کی۔جس کے بعد شعراء کرام نے نعت نبیؐ کا نظرانہ پیش کیا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا قیام الدین نے کہا کہ اللہ کے رسولؐ کی آمد کو لیکر عرش سے لیکر فرس تک تیاریاں ہوئی تھی۔اللہ کے رسولؐ کی بدولت ہی انسان کو پانچ وقت کی نماز ملی۔اللہ نے نبی کریمؐ کو پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا تھا اور آج انھیں کی بدولت عالم انسان میں سکون کی زندگی بسر کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ رسولؐ کے بتائے راستے اور صحابہؓ سے گزارنے کا طریقہ سیکھ کر دنیا اور آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔آخر میں مولانا قیام الدین نے ملک کے امن امان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔اس موقع پرسینٹرل سیرت کمیٹی کے اسلم شیر خان،مرکری سیرت کمیٹی کے صدر ارشد قریشی، نائب صدر شکیل منصوری، سابق ایم ایل اے حاجی افضال،ڈاکٹر حسین ببلو، سمیر اسلم،اجودقاسمی، شکیل ممتاز،محمد عمر،شاہنواز، انجم صدیقی وغیرہ موجودرہے۔