Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 27, 2019

ہندوستان نے طاقتور ترین کیمرے والا سیٹ لاٸٹ کامیابی کے ساتھ خلإ میں چھوڑا۔

ہندوستانی خلاٸی تحقیقی ادارے (اسرو) نے بدھ کی صبح 'کارٹوسیٹ تھری' نامی ایک سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا ہے جس کے ساتھ 13 دیگر چھوٹے سیٹیلائٹس بھی فضا میں بھیجے گئے ہیں۔
صداٸے وقت/نٸی دہلی/ذراٸع /ایجینسیاں/27 نومبر 2019.
==============================
 اسرو نے سیٹ لاٸٹ کو سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے بدھ کی صبح 9 بج کر 28 منٹ پر روانہ کیا۔
اسرو کے مطابق کارٹوسیٹ تھری سے بڑے پیمانے پر شہری منصوبہ بندی، دیہی وسائل اور انفراسٹرکچر میں پیش رفت اور ساحلی زمین کے استعمال میں مزید مدد ملے گی۔
 وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سیٹیلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اپنے ٹوئٹ میں خلائی تحقیقاتی ادارے کو مبارکباد پیش کی۔
نریندر مودی نے کہا کہ وہ کارٹوسیٹ تھری اور امریکہ کی چھوٹی سیٹیلائٹ کی لانچنگ پر اسرو کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کارٹوسیٹ تھری کے ساتھ روانہ کیے جانے والے 13 چھوٹے سیٹیلائٹ امریکی ہیں جنہیں کمرشل مقاصد کے لیے فضا میں بھیجا گیا ہے۔
کارٹوسیٹ تھری کا کیمرہ نہایت طاقتور بتایا جا رہا ہے جس کی بدولت وہ خلا سے زمین پر ایک فٹ سے بھی کم یعنی 9 اعشاریہ 84 انچ اونچائی تک کی تصویر اتار سکے گا۔
کارٹوسیٹ تھری کا وزن 1625 کلو ہے جب کہ اس سے نہایت باریک شے کو بھی واضح طور پر دیکھا اور جانچا جا سکتا ہے۔
سیٹیلائٹ کی لانچنگ کے بعد اسرو کے چیف ڈاکٹر کیسیوان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بھارت کا اب تک کا بہترین 'ارتھ آبزرویشن' سیٹیلائٹ ہے۔ اگلے سال مارچ تک اس طرح کے 13 مزید سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے جائیں گے۔
 خلائی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک اتنے طاقتور کیمرے والا کوئی بھی سیٹیلائٹ کسی ملک نے خلا میں روانہ نہیں کیا۔ امریکہ کی نجی اسپیس کمپنی 'ڈیجیٹل گلوب' کا 'جیو آئی ون' سیٹیلائٹ بھی 16 اعشاریہ 14 انچ کی اونچائی تک کی تصویر اتار سکتا ہے۔