Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 28, 2019

ادھو ٹھاکرے کی رسم حلف برداری۔۔مہاراشٹر کا تاج اب شیوسینا کے سر پر۔


بیس سال بعد شیوسینا کا وزیراعلیٰ منتخب،منوہرجوشی،نارائن رانے کے بعد سینا کے تیسرے وزیراعلیٰ بنے

ممبئی ...مہاراشٹر ۔۔28 نومبر 2019.
=============================
شیوسینا کے سربراہ اور کانگریس ،این سی پی اورسینا اتحاد(ایم وی اے) کے لیڈر ادھوٹھاکرے نے آج شام تاریخی شیواجی پارک میں ملک بھرکے علاقائی لیڈروں اورہزاروںافراد کی موجودگی میں عہدہ اوررازداری کا حلف اٹھایا-تقریبا20سال بعد شیوسینا کو وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک بارپھر مل گیا ہے
 ادھو،منوہرجوشی،نارائن رانے کے بعد سینا کے تیسرے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔حالانکہ گزشتہ پانچ سال شیوسینا اقتدار میں رہی ،لیکن اقتدار کی باگ ڈوربی جے پی کے دیویندرفڑنویس کے ہاتھوں میں رہی تھی۔ریاستی گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے انہیں حلف دلایا۔اس سے فوری بعد شیواجی پارک ہی نہیں بلکہ شہربھرمیں جگہ جگہ جشن کاسماں نظرآیا ،آتش بازی چھوڑی گئی اور ڈھول تاشے کے ساتھ شیوسینک جھوم اٹھے ادھوٹھاکرے نے مراٹھی میں حلف لیا اور شیواجی مہاراج ،اپنے والدین کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے ،ایشور کے نام پر حلف اٹھایا۔
سی ایم پی کے مطابق کسان کے مسائل ،بے روزگاری کا خاتمہ ،شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ،ہاؤسنگ کا مسئلہ ،خواتین کا مسائل ،شوشل جسٹس ،صحت اور دیگر شعبوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔تینوں پارٹیوں کے مشترکہ پروگرام کے تحت اب جھگی جھونپڑیوں میں رہایش پذیر افراد کو تین سو اسکوائیر فٹ کےمکانات کے بجائے پانچ سو اسکوائیر فٹ کے مکان مفت دستیاب کرائے جائیں گے ۔
عام شہریوں کو اب دس روپئے میں کھانا بھی دستیاب ہوگا۔اس کے علاوہ ایک روپئے میں خون کے نمونے کی تشخیص کی جائے گی اورضلعی سطح پر یہ اسکیم سلسلہ وار نافذ کی جائے گی ساتھ ہی ساتھ مہاراشٹر کے عوام کو صحت کےانشورنس بھی دستیاب کرایا جائے گا۔
سی ایم پی کےتحت مہاراشٹر کےاصل باشندوں کی80 فی صد تعداد کو روزگار مہیا کرانے کے لئے ایک قانون بنایا جائے گا اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے جنگی پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے ۔
مشترکہ پروگرام میں مختلف محکموں کا ذکر کیا گیا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں گے۔