Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 18, 2019

اردو کے تئیں لوگوں میں اب وہ جذبہ باقی نہ رہا ، جو پہلے تھا : ڈاکٹر سید احمد خاں۔

ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ جس سرزمین بستی سے قاضی محمد عدیل عباسی نے اردو بچائو تحریک چلائی تھی وہ تادم حیات اردو کی ضرورت بتانے کے لیے میدان میں اترے۔
بستی ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/نماٸندہ۔
===========================
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل اور اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے بستی میں واقع اردو کی بازیابی کی تحریک کے بانی ممتاز مجاہد آزادی قاضی محمد عدیل عباسی کے قائم کردہ دفتر انجمن تعلیمات دین ضلع بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قاضی عدیل عباسی کے صاحبزادے قاضی محمد ارشد عباسی اور جانشین قاضی محمد عدیل عباسی اورمولانا مجیب بستوی کو عالمی یوم اردو یادگار مجلہ پیش کیا۔ دونوں نے کہا کہ آپ نے اس سال عالمی یوم اردو یادگار مجلہ منشی پریم چند کی حیات و خدمات سے منسوب کرنے کے ساتھ پنڈت دیونارائن ایوارڈ کا اضافہ کرکے مزید بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔
اس موقع پرڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ جس سرزمین بستی سے قاضی محمد عدیل عباسی نے اردو بچائو تحریک چلائی تھی وہ تادم حیات اردو کی ضرورت بتانے کے لیے میدان میں اترے اور گائوں گائوں جاکر اردو کے مراکز بغیر وسائل معمولی کاشت کاروں سے چٹکی اور کھلیانی کے ذریعہ قائم کیا۔ مگر رفتہ رفتہ لوگوں میں اب وہ جذبہ باقی نہ رہا جبکہ ساٹھ سال پہلے کے مقابلے آج لوگوں میں خوش حالی آئی ہے۔
مجیب بستوی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ اردو داں طبقہ میں بہت بے حسی غالب ہوچکی ہے۔ اب ان کو اس بات کا احساس تک نہیں رہا کہ ان کے بچے کیسی زبان استعمال کرنے لگے ہیں۔ جناب محمد ارشد عباسی نے کہا کہ اگرہم لازمی طور پر اردو اخبارات، رسائل و جرائد کو اپنے گھروں میں جگہ دیں تو ہمارے بچے ضرور اس طرف مائل ہوں گے اور قوم و ملت کی صحیح خبروں سے بھی باخبر رہیں گے۔