Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 9, 2019

آج کی اہم خبریں !!!

صداٸے وقت ۔۔بشکریہ اے بی ڈی نیوز۔
۱۱ ربیع الاول ۱۴۴۲ھ
09/11/2019
==============================
*بابری مسجد معاملہ : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں رہا امن کا ماحول*
واضح ہوکہ آج سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ اجودھیا متنازعہ زمین کا سنا دیا ہے ، صبح ساڑھے بجے سے تقریبا آدھا گھنٹہ میں یہ پورا فیصلہ سنایا گیا ہے ، جس کے بعد ملک کے لوگوں نے عدالت کے فیصلے کا احترام کیا ، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمٸن نہیں قانون کے اعتبار سے آگے کی کارواٸ جاری رکھیں گے ، اس فیصلے کے بعد اترپردیش سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے میں کوٸ ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ، انتظامیہ ہر جگہ الرٹ رہی ، سراۓ میر اعظم گڈھ و اطراف میں دکانیں صبح ہی سے بند رہیں.
----------------------------------------
*آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وکلاء کے مشورے کے بعد اگلی کارواٸ کریگا* 
واضح ہوکہ بابری مسجد فیصلے کے بعد ایڈوکٹ ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہے لیکن بورڈ وکلاء کے مشورے کے بعد سپریم کورٹ کے آٸین کے مطابق آگے کی کارواٸ کرے گا.
----------------------------------------
*بابری مسجد فیصلے توقعات کے برعکس ، مسلمان نہ ہوں مایوس*
واضح ہوکہ جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی صاحب نے عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوۓ کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ توقعات کے برعکس ہے لیکن مسلمان مایوس نہ ہوں.
----------------------------------------
*بنگال کی کھاڑی سے اٹھا خطرناک طوفان، بارہ گھنٹوں کے لیے کولکاتہ ایئرپورٹ بند سبھی فلائٹس کو کیا گیا 12گھنٹوں کے لئے رد* 
واضح ہو کہ بنگال کی کھاڑی سے اٹھا خطرناک طوفان بلبل بنگال کی طرف بڑھ رہا ہے بنگال میں آج رات 10 بجے اسکے اور زیادہ بھیانک ہونے کا اندیشہ ہے  طوفان کو مدنظر رکھتے ہوئے کولکاتہ ایئرپورٹ کو بارہ گھنٹوں کے لیے 6بجے شام سے 6بجے صبح تک فی الحال بند کیا گیا ہے اور سبھی فلائٹس رد کر دی گئی ہیں.
----------------------------------------
*گورنر نے سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ، حکومت بنانے کے لئے 11 نومبر کو ثابت کرنا ہوگا اکثریت*
واضح ہو کہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے دیویندر فڑنویس کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے فڑنویس کو 11 نومبر تک اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ شیوسینا نے اس سے قبل دعوی کیا تھا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل دونوں اتحادیوں نے اگلی مدت میں ڈھائی سال تک وزیر اعلی کے عہدے پر تبادلہ خیال کرنے کا فیصلہ کیا تھا.
----------------------------------------
*اجودھیا معاملہ۔فیصلے کے بعد وزیر اعظم ہند کا خطاب کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے اہم معاملے میں فیصلہ سنایا ہے جس کے پیچھے سیکڑوں سال کی تاریخ ہے*
واضح ہو کہ آج صبح ساڑھے دس بجے پانچ رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا جان چکی ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت کتنی متحرک ہے۔ہزاروں سال بعد بھی اگر کسی کو ہندوستان کی اس خوبی کو سمجھنا ہے تو وہ آج  کے اس فیصلے اور واقعے کا ذکر ضرور کرے گا مزید کہا کہ اب ہر شہری کی ذمہ داری پہلے کی نسبت بڑھ گئی ہے کہ وہ ملک کی ترقی کے لئے ہمارے درمیان ہم آہنگی ، امن  اور پیار کو فروغ دے.
----------------------------------------
*نہیں لینی چاہیے پانچ ایکڑ زمین اسدالدین اویسی ، کانگریس کو لیا آڑے ہاتھ*
واضح ہو کہ آج کورٹ نے اجودھیا معاملے پر اپنا فیصلہ سنادیا جس کے بعد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ  عدلیہ پر ہمیں اٹوٹ بھروسہ ہے، لیکن مسلمان اپنے قانونی حق کیلئے لڑ رہے تھےلہذا میری سمجھ سے ہمیں پانچ ایکڑ زمین کا آفر مسترد کردینا چاہئے۔کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دھوکہ بازیوں سے 1949 میں مورتیاں  رکھی گئیں۔ اگر راجیو گاندھی کے ذریعہ تالے نہیں کھولے جاتے ، تو مسجد اب بھی ہوتی۔ نرسمہا راو نے اپنے فرائض کو ادا کیا ہوتا تو اب بھی مسجد ہوتی.
----------------------------------------
*مرکزى حج کميٹى نے حج درخواست فارم بھرنے اور جمع کرنے کى تاریخ ۵دسمبر تک بڑهادى*
واضح ہوکہ مرکزی حج کمیٹی نے حج درخواست فارم بھرنے اور جمع کرنے کی تاریخ ۵ دسمبر تک بڑھادی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی نے ممبئی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے کم موصول ہونے والے درخواست فارم کی وجوہات کا جائزہ لیا اور آن لائن حج فارم جمع کروانے کی تاریخ ۲۵ دنوں کے اضافے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اس سال مرکزی حج کمیٹی کو کم درخواست فارم موصول ہوئے تھے۔ جس کے سبب حج کمیٹی میں تشویش کی لہر دوڑگئی تھی.
----------------------------------------
*کرتار پور کاریڈور *عمران خان کے پروگرام میں پہنچے نوجیت سنگھ سدھو کیا منا بھائی اسٹائل میں پی ایم مودی کا شکریہ* 
واضح ہوکہ ہندوستان اور پاکستان دونوں طرف آج کرتار پور کوریڈور کا افتتاح ہوا ہندوستانی سرحد پر پی ایم مودی اور دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کوریڈور کو عام عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا عمران خان کی دعوت پر پاکستان پہنچے نوجیت سنگھ سدھو نے منا بھائی اسٹائل میں پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزادی کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے جب دونوں طرف سے حدود ختم کئے گئے ہیں مودی کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا.
----------------------------------------
*سنی وقف بورڈ کے چیئرمین نے کیا خلاصہ فیصلہ کو مکمل پڑھنے کے بعد ہم آگے کے اقدامات کے بارے میں غور کرینگے*
واضح آج اجودھیا معاملے پر کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا جس کے بعد سنی وقف بورڈ نے بھی بے اطمینانی جتائی اور اس کے وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا کہ ہم فیصلہ سے مطمئن نہیں جس سے یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ شاید سنی وقف بورڈ ریویو عرضی داخل کرےگا۔مگر وقف بورڈ کے چیر مین ظفر فاروقی نے صاف کردیا کی ہم ریویو عرضی داخل نہیں کرینگے البتہ پہلے 1045 صفحوں کا فیصلہ پڑھ لیں پھر آگے کے اقدامات کے سلسلے میں  غور کریں گے.