Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 9, 2019

ایودھیا معاملے کے فیصلے پر مولانا سلمان ندوی کا ردعمل۔

ایودھیا تنازع پر مولانا سلمان ندوی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے ملک کے حق میں بہتر بتایا

لکھنو۔۔اتر پریش (صداٸے وقت۔۔ذراٸع۔۔) ۔مورخہ ٩ نومبر ٢٠١٩۔
==============================
ایودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا معرو ف عالم دین مولانا سلمان ندوی نے خیر مقدم کیاہے اور اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں حق بہتر بتایاہے ۔ فیصلہ سنانے کی جرات کرتے ہوئے انہوں نے پانچوں ججز کو مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔

فیس بک پر لائیو آکر مولانا سلمان ندوی نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی کہاتھاکہ بابری مسجد کی جگہ رام مند ر کی تعمیر کیلئے دے دی جائے لیکن مسلمانوں نے ہماری مخالفت کی ۔ اب جو فیصلہ آیاہے وہ ہماری پیشن گوئی کے مطابق ہے۔ہمارے ملک اور پور ی دنیا کی سب سے بڑی ضرور ت امن ہے اور یہ فیصلہ امن کے تقاضوں کو پورا کرتاہے ۔ہم نے اسی کی کوشش کی تھی ، پورے ملک کے ذمہ داروں سے بات کی تھی لیکن میری مخالفت ہوئی