Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 4, 2019

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے زیر اہتمام نیو سلیم پور میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد۔


نئی دہلی، 4 نومبر(صداٸے وقت/نماٸندہ)۔
=====================
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام شہید اشفاق اللہ خاں پارک، نیوسیلم پور میں ایک بڑے پیمانے کا مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بڑے پیمانے پر عوام نے استفادہ کیا۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے لوگوں سے دہلی یونیورسٹی کے وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحق نے ہریالی پھیلانے اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے طریقے بتائے۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ یوگ کے استاد ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے صحت مند رہنے کے لیے کئی ورزشوں کی نمائش کی۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ طب یونانی میں صدیوں سے ریاضت (طبّی ورزش) رائج تھی مگر اس دَور میں اس انتہائی اہم تقاضے کو لوگ بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبیہ کالج سے وابستہ ہسپتالوں میں طبّی ورزشوں کا اہتمام پابندی سے ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر بدرالاسلام نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے لگائے جانے والے ہر مفت کیمپ میں اپنی اعزازی خدمات پیش کرتے رہیں گے تاکہ طبّی ورزش (ریاضت) کو عام کیا جائے۔ کیمپ میں ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، ڈاکٹر شہناز پروین، ڈاکٹر ڈی آر سنگھ، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر اعجاز احمد خاں، ڈاکٹر افروز طالب، ڈاکٹر فیروز ملک، حکیم عزیر بقائی، حکیم عطاءالرحمن اجملی، حکیم عبدالوہاب عادل، حکیم اعجاز احمد اعجازی، حکیم ولی الدین، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم محمد صادق کے علاوہ مقبول حسن ذکائی، شمس الدین، محمد یوسف ملک، لکی ملک، محمد شاد خاں اور شازان ملک وغیرہ نے اپنی اعزازی خدمات پیش کیں۔ کیمپ میں مفت آنکھوں کی جانچ اور چشمہ تقسیم کیے جانے کے علاوہ خون کی جانچ کی گئی اور مفت میں دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔

کیمپ میں بڑی تعداد میں وائرل بخار، دست اور خون کی کمی کے مریض زیادہ تھے۔ کامیاب کیمپ پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے تمام اعزازی خدمات پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔