Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 23, 2019

اعظم گڑھ۔۔فاطمہ گرلس انٹر کالج اور نورجہاں چلڈرن اسکول دَونا کا سالانہ پروگرام منعقد۔۔۔۔

تعلیم گاہیں تجارت گاہ بن گٸی ہیں۔۔اساتذہ تاجر و طلبہ گراہک ہیں ۔۔۔
ڈی ایم اعظم گڑھ۔
 اعظم گڑھ اتر پردیش۔۔۔صداٸے وقت / عبد الرحیم صدیقی۔مورخہ ٢٣ نومبر ٢٠١٩۔
==================
ضلع کے مشہور و معروف قصبہ لالگنج سے متصل موضع دَونا میں واقع فاطمہ گرلس انٹر کالج و نورجہاں چلڈرنس اسکول کے سالانہ جلسہ کا انعقاد ہوا۔اس پروگرام میں ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ ناگیندر پرساد سنگھ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ  سچاٸی یہ ہے کہ مذہب ہمیشہ امن و شانتی کا پیخام دیتا ہے۔اور یہ سچاٸی ہے کہ تمام مذاہب کی بنیاد امن شانتی و سچاٸی پر ڈالی گٸی ہے۔اور مذہب اسلام کے معنی ہی شانتی کے ہیں۔لیکن مذہب کی اشاعت میں لوگ جبر کا استعمال کرتے ہیں نتیجتاً جنگ و جدل شروع ہو جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام میں مذہب کی عدم جانکاری کے باعث چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑ جھگڑ لیتے ہیں۔نہ تو مسلمان کو قرآن کی صحیح جانکاری ہے اور نہ ہی ہندو گیتا کا صحیح پاٹھ کرتے ہیں۔اگر دونوں فرقوں کے لوگ اپنے مذہب کے صحیح پیروکار ہوجاٸیں تو آپسی جھگڑے ختم ہو جاٸیں
تعلیم کے تعلق سے مہمان خصوصی نے کہا کہ آج اسکول و کالج تجارت گاہ ہوگٸے ہیں ۔۔اساتذہ تاجر اور طلبہ گراہک جبکہ تعلیمی اداروں کو اچھا انسان پیدا کرنا چاہٸیے۔
انھوں نے کالج کے انتظامیہ سے کہا کہ اعظم گڑھ میں اے پی جے ابوالکلام کے نام سے ایک اسکول کی بنیاد ڈالی جاٸے جس میں غریب طلبہ کو تعلیم دی جاٸے ۔۔اعظم گڑھ پر جو دہشت گردی کا داغ لگا ہے اسکو تعلیم کی روشنی سے دھل دیا جاٸے۔یہ زمین علامہ شبلی نعمانی اور پنڈت راہل سنسکریتاٸن ، ایودھیا سنگھ ہری اودھ کی ہے ۔۔انھوں نے کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوٸے کہا کہ دیہات میں اس طرح کے اعلیٰ درجات کی درسگاہ قاٸم کرکے علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔
اس موقع پر کالج کے طلبہ نے ثقافتی پروگرام پیش کٸیے۔۔اس پروگرام میں  یحیٰ انصاری جواٸنٹ کمشنر سیل ٹیکس اعظم گڑھ زون،محمد طارق ایس پی ٹرافک اعظم گڑھ۔حاجی محمد انیس ، حاجی کمال الدین ، حاجی انصار احمد، پرنسپل قربان شیخ، سابق ایم ایل اے بیچٸی سروج۔عظیم احمد شیخ،محمد طالب ، محمد خالق سمیت قرب وجوار کے بہت سے لوگ موجود تھے۔پروگرام کی صدارت حاجی محمد انیس و نظامت ندیم احمد نے کی۔۔۔آخر میں منیجر حاجی اسرار احمد نے تماش مہمانان و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔