Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 23, 2019

مہاراشٹر تنازعہ: جسٹس رمن کی سربراہی میں ایک بار پھر ، عدالت عظمیٰ چھٹی کے دن خصوصی سماعت کرےگی.

ئی دہلی ، 24 نومبر۔۔/صداٸے وقت/ایجنسیاں/نماٸند۔
==============================
سپریم کورٹ کے سینئر ترین سینئر جج این وی رمن کی سربراہی والی تین رکنی خصوصی بینچ مہاراشٹر میں مسٹر دیویندر فڑنویس کی قیادت میں حکومت سازی کے خلاف شیوسینا-نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کانگریس کی رٹ پٹیشن پر آج  صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گی۔جسٹس رمن کی سربراہی میں خصوصی بنچ جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ہے۔ جسٹس بھوشن کرناٹک میں 2018 کے سیاسی بحران کے دوران فلور ٹیسٹ کے آرڈر دینے والے تین رکنی بینچ کے رکن تھے
۔واضح رہے مسٹر فڑنویس کو آج صبح وزیر اعلی کا حلف دلائے جانے کے بعد شیوسینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس ، تینوں نے مشترکہ طور پر گذشتہ شام دیر سے یہ عرضی داخل کی ہے اور مرکزی حکومت ، مہاراشٹر حکومت ، مسٹر فڑنویس اور این سی پی کے رہنما اجیت پوار کو مدعا علیہ بنایا ہے۔ 
درخواست گزاروں نے عدالت سے معاملے کی جلد سماعت کے لئے درخواست کی۔سپریم کورٹ رجسٹری نے کل ساڑھے گیارہ بجے معاملے کی خصوصی سماعت مقرر کردی ہے۔ ایک بار پھر ، عدالت عظمیٰ چھٹی کے دن خصوصی سماعت کرے گی۔درخواست میں ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی مسٹر فڑنویس کو حکومت سازی کے لئے مدعو کئے جانے کو غیر آئینی ، آمرانہ ، غیر قانونی اور آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی قرار دینے کی اپیل کی ۔ درخواست گزاروں نےشیو سینا 'این سی پی اور کانگریس اتحاد' مہا وکاس آگاڑی 'کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنےکی گورنر کو ہدایت دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔درخواست گزاروں کا دعوی ہے کہ شیوسینا کے رہنما ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت اتحاد ، مہاوکاس آگاڑی کو 144 سے زیادہ ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ، جبکہ مسٹر فڑنویس حکومت اکثریت سے بہت پیچھے ہے۔