Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 28, 2019

ایک دہشت گرد نےدوسرے دہشت گرد کو محب وطن کہا...........راہل گاندھی۔

نئی دہلی،28نومبر۔۔صداٸے وقت ۔۔ذراٸع
========================
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتائے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہشت گرد دوسرے دہشت گرد کو محب وطن بتا رہی ہے۔

مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا،''دہشت گرد پرگیا نے دہشت گرد گوڈسے کو محب وطن بتایا۔ہندوستان کی پارلیمنٹ کی تاریخ میں یہ ایک افسوس ناک دن ہے۔''
واضح رہے کہ بدھ کو ایوان میں ایس پی جی بل پر بحث کے دوران پرگیا سنگھ ٹھاکر نے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن بتایا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا حالانکہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے محترمہ ٹھاکر کے بیان کولوک سبھا کی کارروائی سے حذف کردیاتھا۔
مسٹر گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا،''پرگیا جو کہہ رہ ہیں وہیں بی جےپی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے دل میں ہے۔یہ لوگ گاندھی جی کی جتنی بھی پوجا کریں لیکن ان کے دل میں کچھ اور ہی ہے۔''
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب محترمہ ٹھاکر نے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن بتایا ہو۔اس سے پہلے بھی لوک سبھا انتخابات کےد وران انہوں نے گوڈسے کو محب وطن کہاتھا۔''