Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 6, 2019

شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کی میٹنگ کا انعقاد۔

جونپور۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔۔6 نومبر 2019.
==========(======(========
جونپور يوپي- شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کے شہر صدر شاہنواز خان نے بدھ کو سابق ممبر اسمبلی صدر ندیم جاوید کے کیمپ دفتر واقع سککہی پور میں شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کی ایک اہم میٹنگ بلائی گئی میٹنگ کی صدارت جناب فیصل حسن تبریز ضلع صدر کانگریس کمیٹی جونپور نے کیا شاہنواز خان نے شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کی ٹیم کا اعلان کیا۔کمیٹی میں كاشف قریشی اور محمد ظفر کو نائب صدر بنایا گیا ہے. محمد ساقب، عامر قریشی اور دانش قریشی کو جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے. موجودہ لوگوں نے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی، نظامت قلندر بند نے کیا۔
یہ معلومات کمیٹی کے شہر صدر شاہنواز خان نے دی۔

اس موقع پر فہیم خان، نیرج رائے، صدام شمساد، عادل خان، منہاج انصاری، راجا نواب، رمضان وغیرہ موجود رہے۔