Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 1, 2019

تمل ناڈو میں بارش کا قہر: کوئمبٹور میں 10 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک.

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع 
============================
تمل ناڈو میں شدید بارش کی وجہ سے کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست کے کوئمبٹور میں بارش اور اس سے جڑے واقعات میں15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مہلوکین میں دس خواتین شامل ہیں۔ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممکنہ سیلاب کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے تمام اسکولوں اورکالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ریاست کے نشیبی علاقوں سے لگ بھگ 800 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
آئندہ 2 دنوں میں ہوگی مزید بارش۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آج ، تمل ناڈو کے ترووالور ، توتوکیڈی اور راماناتھ پورم علاقوں میں اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ مدراس یونیورسٹی اورانا یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ہونے کی وجہ سےماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کیپ کومورین اور لکشدیپ خطے میں سمندر میں نہ جائیں۔ دوسری جانب سٹی پولیس کمشنر اے کے وشوا ناتھن نے چنئی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وشواناتھن نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر ، تمام محکموں کو محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔