Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 21, 2019

سی اے اے کے خلاف پرتشدد احتجاج میں دہلی میں گرفتار احتجاجی بھیجے گئے جیل ، یو پی میں اب تک 16 اموات۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہفتہ کو بھی ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کئے گئے ۔ راجدھانی دہلی اور اترپردیش سب سے زیادہ متاثر رہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /نماٸندہ /ذراٸع /٢٢ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہفتہ کو بھی ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کئے گئے ۔ راجدھانی دہلی اور اترپردیش سب سے زیادہ متاثر رہے ۔ اترپردیش پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک پرتشدد احتجاج میں 16 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہفتہ کو رام پور میں پرتشدد احتجاج کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ وہیں راجدھانی دہلی میں ہوئے اب تک الگ الگ پرتشدد احتجاج کے سلسلہ میں گرفتار کئے گئے ملزمین کو دہلی ہائی کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔ سیلم پور تشدد میں گرفتار 11 لوگوں کو 14 دنوں کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔
سی اے اے کے خلاف ہفتہ کو کانپور اور رام پور میں تشدد کے تازہ واقعات پیش آئے اور گزشتہ جمعرات سے اب تک ریاست کے مختلف اضلاع میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے ۔ پوری ریاست میں اب تک 705 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس کے سینئر افسر پروین کمار نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد میں اب تک 16 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ میرٹھ میں چار ، فیروز آباد میں تین ، کانپور اور بجنور میں دو دو ، وارانسی ، سنبھل ، رام پور اور لکھنو میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ زخمیوں میں 263 پولیس اہلکار شامل ہیں ، جن میں سے 57 کو گولی لگی ہے ۔
کمار نے بتایا کہ ریاست میں پرتشدد واقعات میں اب تک 705 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 4500 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جھڑپ کی جگہوں پر پولیس کو گولیوں کے 405 خالی کھوکھے ملے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے الزام میں بھی 102 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ابھی تک 14101 سوشل میڈیا پوسٹ پر کارروائی ہوئی ہے ۔ ان میں 5965 ٹویٹ ، 7995 فیس بک اور 141 یوٹیوب پوسٹ شامل ہیں